?️
سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ میں کروڑوں ڈالر مالیت کا دھماکہ خیز مواد چھوڑ دیا جو حماس کے ہاتھ لگ گیا، اسرائیلی بموں کا 20 فیصد بغیر دھماکے کے زمین پر گرا، جو اب حماس کے لیے ایک قیمتی ذخیرہ بن چکا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج سے کروڑوں ڈالر مالیت کا دھماکہ خیز مواد بطور غنیمت حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی غزہ میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کا زبردست جھٹکا
رأی الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی سکیورٹی و عسکری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگی طیارے جو بم گرائے تھے، ان میں سے بڑی تعداد پھٹنے میں ناکام رہی، جسے حماس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔
اسرائیلی اخبار مارکر نے ایک اعلیٰ فوجی جنرل کے حوالے سے لکھا کہ یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے،غزہ میں ہمارے درجنوں ٹن دھماکہ خیز مواد چھوڑے جا چکے ہیں، اور غالب امکان ہے کہ حماس اب انہیں اسرائیل کے خلاف اپنے مستقبل کے حملوں میں استعمال کرے گی۔
اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں استعمال ہونے والے بموں میں سے تقریباً 20 فیصد اپنے ہدف پر پھٹنے میں ناکام رہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مواد اب حماس کے لیے ایک قیمتی عسکری خزانے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، تاہم، اس بات کی کوئی حتمی اطلاع موجود نہیں کہ کتنے بم غزہ میں غیر منفجرہ حالت میں گرے اور آیا وہ حماس کے قبضے میں آ چکے ہیں یا نہیں۔
یہ واقعہ اسرائیلی فوج کے لیے نہ صرف ایک تکنیکی ناکامی بلکہ ایک اسٹریٹجک کمزوری بھی ثابت ہو رہا ہے، جس کا فائدہ براہ راست حماس کو ہو رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
علیزہ سلطان کی فوری طور پر اداکاری شروع نہ کرنے کی تصدیق
?️ 24 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیروز خان سے طلاق کے بعد گزشتہ ماہ
جنوری
ٹرمپ کی حویلی پر حملہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: سوشل میڈیا ٹریکنگ فرم Dataminr کے تجزیے کے مطابق، FBI
اگست
اسرائیل خطے میں امریکہ کا نہ ڈوبنے والا طیارہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور درمر نے امریکہ
جولائی
کیا ڈیموکریٹس نیتن یاہو کے زوال کی تلاش میں ہیں؟
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:عدالتی نظام کے اختیارات میں اصلاحات کا متنازعہ منصوبہ مقبوضہ علاقوں
مارچ
پاکستان اور جرمنی امن، ترقی اور انسانی وقار کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں: مریم نواز
?️ 1 نومبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے
نومبر
بغداد میں ترکی کے خلاف مظاہرہ
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:ترک فوج کے شمالی عراق میں داخلے کے بعد اس ملک
فروری
ابوظہبی کے جدید دفاعی نظام کو خریدنے کی وجہ
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: محمد علی الحوثی نے منگل کے روز کہا کہ متحدہ
فروری
ٹویٹر غیر معمولی بحران کا شکار
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ٹویٹر میں جاری غیر معمولی بحرانوں، بشمول ملازمین کی برطرفی ،
نومبر