شام میں بڑھتی ہوئی بدامنی؛ دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین اغوا 

شام میں بڑھتی ہوئی بدامنی؛ دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین اغوا 

?️

سچ خبریں:شام میں الجولانی کے زیر تسلط علاقوں میں بدامنی بڑھنے کے ساتھ خواتین کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، حمص، حماہ، لاذقیہ اور طرطوس میں نوجوان خواتین دہشتگرد عناصر کا نشانہ بن رہی ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوریہ کے مختلف صوبے، بالخصوص حمص، حماہ، لاذقیہ اور طرطوس، شدید بدامنی اور خواتین کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ بدامنی اس وقت اور بھی بڑھ گئی ہے جب سے دہشتگرد تنظیم الجولانی نے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد علاقوں پر اپنا قبضہ مستحکم کیا ہے۔
البتہ، الجولانی کے زیر اقتدار کسی بھی علاقے میں بدامنی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ بلکہ اس کے برعکس، الجولانی سے وابستہ دہشتگرد عناصر خود ان ناامنیوں اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
حالیہ عرصے میں، بالخصوص ساحلی دیہاتوں میں 18 سے 30 سال کی عمر کی نوجوان خواتین کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان خواتین، کنواری لڑکیوں، شادی شدہ خواتین، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کی تصاویر گردش کر رہی ہیں، جنہیں اغوا کے بعد کسی سکیورٹی کارروائی کے بغیر ان کے اہل خانہ تک واپس نہیں لایا جا سکا۔
رپورٹس کے مطابق، دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں اغوا کی گئی بعض خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعدازاں انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ تمام واقعات میڈیا پر سنسر شپ اور سخت خبریں دبانے کی پالیسی کے تحت منظر عام پر نہیں آ رہے۔
یاد رہے کہ شام میں بدامنی اور دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں معصوم خواتین کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے میں ایک نئے انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں۔
اقام متحدہ اور عالمی برادری سے فوری اور مؤثر مداخلت کی ضرورت ہے تاکہ ان خواتین کی زندگیوں کو بچایا جا سکے اور دہشتگرد عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکیں۔

مشہور خبریں۔

امارات کے صدر کی جانب سے بشار اسد کو دبئی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے شام کے

کیا ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ چاہتے ہیں؟ امریکی میگزین کی رپورٹ

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میگزین اکسیوس نے وائٹ ہاؤس کا حوالہ دیتے ہوئے

غزہ میں اسرائیل کا خفیہ ایجنٹ؛ عصام النباهین کی داعش سے صہیونیوں تک کی کہانی

?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں پیدا ہونے والا عصام النباهین جو داعش سے

سالوں کے بعد شام کے وزیر خارجہ نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سے ملاقات کی

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد آج صبح قاہرہ پہنچے اور

سعودی اتحاد دو ہزار سے زائد قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے:یمن

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا

اسرائیل کو خوراک کی کمی کا سامنا

?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی اشاعت ٹائمز آف اسرائیل نے گذشتہ ہفتے لکھا تھا کہ

سعودی عرب کی اپنے ہی کرائے کے فوجیوں پر بمباری

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمنی انقلابیوں کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد سعودی اتحاد سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے