🗓️
سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آخر میں روس اور وینزویلا 10 سالہ اسٹریٹیجک شراکت داری کا معاہدہ کریں گے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نیکلاس مادورو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ روس اور وینزویلا کا ارادہ ہے کہ دسمبر میں ہونے والے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں 10 سالہ اسٹریٹیجک اتحاد کا معاہدہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور وینزویلا کو تقسیم کرنے کی امریکی سازش: نیویارک ٹائمز
انہوں نے کہا کہ ہمارے نائب صدر دلسی روڈریگیز نے رپورٹ دی ہے کہ دونوں ممالک کا بین الحکومتی کمیشن سال کے آخر میں منعقد ہوگا اور اس اجلاس میں ہم 10 سالہ اسٹریٹیجک اتحاد کا معاہدہ کریں گے۔
نیکلاس مادورو نے مزید کہا کہ وینزویلا روس کو بڑی اور اچھی بہن سمجھتا ہے اور روس وینزویلا کو لاطینی امریکہ میں ایک اہم اور بنیادی قوت سمجھتا ہے۔
یاد رہے کہ روڈریگیز نے ستمبر کے آخر میں ماسکو کا دورہ کیا اور روس کے نائب وزیر اعظم دمتری چرنیشنکو سے ملاقات کی جو دونوں ممالک کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے سربراہ بھی ہیں۔
روڈریگیز اور چرنیشنکو کے مذاکرات کے بعد وینزویلا کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ بین الحکومتی کمیشن کا اگلا اجلاس سال کے آخر میں کاراکاس میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں: وینزویلا میں ان دنوں کیا ہو رہا ہے؟
وینزویلا کے صدر نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ وینزویلا کے گہرے، اسٹریٹیجک اور برادرانہ تعلقات ہیں، کمانڈر ہوگو شاویز اور ولادیمیر پیوٹن نے ایک حیرت انگیز چیز تخلیق کی، میں نے ایک رکن اسمبلی کے طور پر اس میں تعاون کیا اور پھر صدر بن کر تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کیا۔
مشہور خبریں۔
یورپی یونین کا ایپل اور میٹا پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ، ٹرمپ کی ناراضی کا خطرہ
🗓️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے بدھ کے روز ایپل اور میٹا پر
اپریل
بھارت نہیں چاہتا کہ کشمیر پر بچر پیپرز منظرعام پر لائے جائیں : دی گارڈین
🗓️ 17 فروری 2023سچ خبریں:بچر پیپرز کے نام سے جانے والے ان خطوط میں سیاسی
فروری
حضرت عیسی نبی غزہ میں ہوتے تو صیہونی ان کے ساتھ کیا کرتے؟برطانوی صحافی کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی صحافی نے حضرت عیسی کی ولادت کے موقع پر
دسمبر
فلسطینی سرزمین کے ایک نئے حصے پر خاموش قبضہ ناکام
🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بیت لحم صوبے کوضروری
مئی
ٹک ٹاک کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم
🗓️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو
اگست
عید کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی
🗓️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں
جولائی
ہرمند معاہدے کے مطابق ایران کا معاوضہ ادا کیا جائے گا: طالبان
🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت توانائی اور پانی
جولائی
پاک بھارت فضائی جھڑپ طویل ترین قرار، حملوں کے بعد پاکستان نے5 طیارے گرائے
🗓️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان اور
مئی