?️
غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی جانب سے اسرائیلی دہشت گردی کا پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جارہا ہے اور اب فلسطینی میزائلوں کے خوف سے صہیونیوں نے اسرائیل سے بھاگنا شروع کردیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز دارالحکومت تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجائے جانے کے بعد بڑی تعداد میں یہودی پناہ گاہوں میں جا گھسے۔
ایک مقامی نیوز ویب سائٹ عکا نیوز کے مطابق تل ابیب سے ہزاروں یہودی آبادکاروں نے اجتماعی نقل مکانی کرتے ہوئے پناہ گاہوں میں پناہ لے لی ہے، رپورٹ کے مطابق یہودی آبادکاروں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کا خوف ہے اور وہ گھروں سے باہر نہیں نکلتے۔
عکا نیوز کے نامہ نگار نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ بیت حورون یہودی کالونی اور دوسری کالونیوں میں آبادکاروں نے مکانات کرائے پر لینا شروع کیے ہیں، یہودی آبادکاروں کا اجتماعی فرار فلسطینی مزاحمت کاروں کے میزائلحملوں کے خوف کا واضح ثبوت ہے۔
دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کل بدھ کے روز الشیخ رضوان کالونی میں ایک سینیر صحافی یوسف ابو حسین کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ابو حسین شہید ہوگئے ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ابو حسین کے گھر پر تین میزائل داغے جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی شہید ہوگئے، بمباری میں ان کے خاندان کے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ان کا یہ مکان الشیخ رضوان کالونی میں التقویٰ ڈسپنسری کے قریب واقع ہے۔
ادھر فلسطینی وائس آف اقصیٰ ریڈیو نے اپنے نامہ نگار اور سینیر صحافی یوسف ابو حسین کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے اس کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی ریڈیو کے مطابق فلسطینی صحافی کو ان کی بے لاگ اور حقائق پرمبنی رپورٹنگ کی پاداش میں شہید کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں فلسطینی محکمہ اطلاعات نے صحافی کو شہید کیے جانے کو قابض فوج کی مجرمانہ کارروائی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان کے نیوم منصوبے کی ناکامی؛ مغربی میڈیا کی نظر میں
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:مغربی میڈیا نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خیالی
فروری
شہزاد رائے وزیر اعظم کے شکرگزار کیوں؟
?️ 22 جون 2021کراچی (سچ خبریں) گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے لکھا کہ
جون
63 فیصد صیہونی طلباء تعلیم ترک کرنے کے خواہاں
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج نے
نومبر
بیت حانون آپریشن؛ صہیونی تجزیہ کار حیران، فلسطینی مجاہدین کی کامیاب حکمت عملی
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطین میں بیت حانون کے قریب فلسطینی مزاحمتی تحریک کے
جولائی
بلوچستان میں سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کیا
?️ 10 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان میں کئی دنوں سے سرکاری ملازمین کا دھرنا بلوچستان
اپریل
العدیسہ میں لبنانی مزاحمت کاروں کا حملہ؛ 15 صیہونی ہلاک اور زخمی
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی آپریشنز روم کے ایک فیلڈ افسر نے جنوبی
اکتوبر
یمن کے خلاف نئی امریکی جارحیت
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یمن کے خلاف نئی فضائی جارحیت کا مظاہرہ
مارچ
الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائے، سپریم کورٹ
?️ 3 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر پی
جنوری