?️
واشنگٹن (سچ خبریں) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی بہو کے پیج سے سابق صدر کی ویڈیو ہٹادی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کے ترجمان نے ٹرمپ کی بہو کے فیس بک پیج سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک انٹرویو کی ویڈیو ہٹانے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی اہلیہ لارا ٹرمپ نے حال ہی میں امریکی نشریاتی ادارے میں شمولیت اختیار کی ہے اور انہوں نے ایک آن لائن شو میں سابق صدر اور اپنے سسر ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کیا تھا جسے انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر پروموٹ کیا جسے فیس بک نے ہٹادیا۔
لارا ٹرمپ نے سابق امریکی صدر کی ویڈیو ہٹائے جانے کی فیس بک کی ای میل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور بتایا کہ فیس بک نے ان کی ٹرمپ کے ساتھ ویڈیو کو ہٹادیا ہے کیونکہ فیس بک نے ٹرمپ پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
لارا ٹرمپ کے مطابق فیس بک نے ٹرمپ کی ویڈیو ہٹانے سے متعلق کہا ہےکہ انہوں نے ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام کو بند کررکھا ہے، اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی آواز میں مزید کوئی مواد پوسٹ کیا گیا تو اسے بھی ہٹادیا جائیگا اور اس کے نتیجے میں مواد پوسٹ کرنے والے کا اکاؤنٹ بھی محدود کردیا جائے گا۔
فیس بک ترجمان نے سابق امریکی صدر کی ویڈیو ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر مزید بات کرنے سے انکار کیا جب کہ ٹرمپ کے ترجمان نے بھی اس پر فوری طور پر کوئی رد عمل دینے سے انکار کردیا۔
واضح رہےکہ عہدہ صدارت کے آخری ایام میں ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی حوصلہ افزائی کرنے پر ٹرمپ کو فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کا سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری اپنا گھر مسمار کرنے پر مجبور
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک فلسطینی شہری کو اس کا مکان مسمار
فروری
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مزید سستا
?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل اضافے
اکتوبر
سلمان خان کے والد نے اپنے بیٹے کو سزا سے کیسے بچایا؟
?️ 11 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے مشہور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے
مارچ
9 مئی: فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
?️ 2 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کیس سے متعلق سابق
مئی
پاکستان نئے فوسل فیول معاہدے کیلئے کوشاں بلاک کا حصہ بن گیا۔
?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نئے فوسل فیول معاہدے کے لیے کوشاں
دسمبر
امریکیوں کے لیے "ڈیجا وو”؛ حکومتی بندش کا کیا مطلب ہے؟
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کی جانب سے ایک دوسرے کی عارضی
اکتوبر
اسرائیل نے غزہ میں 6,000 انسانی امداد کے ٹرکوں کے داخلے کو روکا
?️ 21 اکتوبر 2025 سچ خبریں: اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گیروں کی امداد اور
اکتوبر
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کی فضا چھٹی کے دن بھی آلودہ رہی
?️ 5 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسکولوں اور دفاتر سے اتوار کی
دسمبر