🗓️
سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں وزرا کے درمیان بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات کے درمیان عبرانی زبان کے اخبار نے صیہونی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کی برطرفی کے امکانات کی طرف اشارہ کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی زبان کے اخبار معاریو نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومتی اتحاد معاریو ایتمار بن گویر کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایتمار بن گویر اور ان کے بیٹے کے قتل کی سازش میں ملوث افراد گرفتار:صیہونی میڈیا
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایتمار بن گویر کی برطرفی کا امکان اُس کے اسرائیلی بجٹ کے حق میں ووٹ نہ دینے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔
گزشتہ روز خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ نیتن یاہو کے کابینہ کے وزرا میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بتسیل اسموٹریچ نے ایتمار بن گویر پر حملہ کرتے ہوئے اُسے غیر ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ اس وقت جبکہ ہم جنگ میں ہیں، بن گویر نے حکومت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
اسموٹریچ نے مزید کہا کہ ہمیں ذمہ داری کا احساس ہے اور بن گویر اور اس کے ساتھیوں کے بغیر ہم بجٹ کو منظور کرائیں گے۔
مزید پڑھیں: غزہ اور مغربی پٹی کے بارے میں انتہاپسند صیہونی وزیر کے خواب
بن گویر کی پارٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ موجودہ اختلافات کے پیشِ نظر وہ حماس کے ساتھ معاہدے اور بجٹ کی منظوری کے حوالے سے حکومتی اتحاد سے الگ ہو کر اپنے طور پر کارروائی کرے گی۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان کیا بات ہوئی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے
جولائی
انسٹاگرام نےصارفین کو بڑی خوش خبری دے دی
🗓️ 26 نومبر 2021نیویارک( سچ خبریں) انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو بڑی خوش خبری دی
نومبر
توہین الیکشن کمیشن: ’10 نومبر کے بعد چارج شیٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا‘
🗓️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا
اکتوبر
عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
🗓️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی
فروری
بن سلمان نے ٹرمپ سے گفتگو میں کیا کہا؟
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو
نومبر
وسطی عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ
🗓️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وسطی عراق میں امریکی
مارچ
سعودی عرب میں نئی تقرریاں اور برطرفیاں
🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ نے نئے سرکاری عہدوں میں نئی تقرریاں
جون
امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
🗓️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے امریکی قابض فوج کے ذریعہ شام سے عراق
مارچ