?️
مغربی بنگال (سچ خبریں) بھارت کی متعدد ریاستوں میں انتہاپسند وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو ذلت آمیز شکست نصیب ہوئی ہے جبکہ سب سے اہم ریاست مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی 3ریاستوں میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2 ریاستوں میں انتخابی اتحاد کے باعث بہ مشکل سبقت حاصل کرسکی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس، تامل ناڈو میں درا ویدیئن پروگریسیو فیڈریشن، کیرالہ میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ جب کہ آسام اور پڈوچیری میں بی جے پی کی سربراہی میں قائم انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے کامیابی حاصل کی۔
سب سے اہم اہمیت کا حامل الیکشن مغربی بنگال کا تھا جہاں 292 نشستوں میں 185 پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کرکے مودی کو شکست کی دھول چٹادی۔
بی جے پی 104 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔ اس ریاست میں انتخابی مہم کے دوران جھڑپوں میں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔
دوسرا بڑا انتخابی معرکہ تامل ناڈو میں ہوا جہاں 234 میں سے 138 نشستوں پر ڈی ایم کے نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیے جبکہ اپوزیشن جماعت نے 92 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، اس ریاست میں بی جے پی نہ ہونے کے برابر ہے، اسی طرح کیرالہ میں 140 نشستوں کے لیے مقابلہ تھا جو بائیں بازو کی جماعت لیفٹ ڈیموکریٹک فیڈریشن نے 81 نشستیں جیت کر اپنے نام کرلیا، یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو 50 نشستیں مل سکیں، یہاں بی جے پی کے 30 سے زائد سیاسی جماعتوں کے انتخابی اتحاد کو صرف 3 نشستیں مل سکیں۔
آسام میں بی جے پی کے انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 77 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس نے 48 سیٹیں اپنے نام کیں اسی طرح پڈوچیری میں 30 میں 17 نشستیں مودی کے اتحاد اور 11 یونائٹڈ پروگریسیو الائنس نے حاصل کیں۔
مشہور خبریں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات میں ایک اور چیلنج
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مرکزی بینک کے چیئرمین کی
جولائی
سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کی علامات سامنے آگئیں
?️ 5 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این
جنوری
بادشاہت پسند وزیر اعظم جو کبھی بادشاہت کے خلاف تھا : ٹرس
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: کس نے سوچا ہوگا کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی
ستمبر
فلسطین کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کا موقف؛عربی اخباروں کی سرخیاں
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے گزشتہ نماز جمعہ کے خطبے
اکتوبر
امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں موجود یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف ایک
جولائی
ایران میں ہونے والی حالیہ بدامنی کے لیے یورپی یونین کی حمایت
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ویانا مذاکرات کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے کے بعد یورپی
ستمبر
لندن کی سڑکوں پر انصاف کی پکار
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر ہزاروں
ستمبر
برطانوی عوام کی زندگی پر مہنگائی کے بحران کا اثر
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: انگلینڈ کے سب سے بڑے چین اسٹورز میں سے ایک
ستمبر