?️
قاہرہ (سچ خبریں) مصری حکومت کی جانب سے اخوان المسلمین کے ممتاز رہنماؤں کو پھانسی دیئے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے ہیومن رائٹس واچ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ان کی سزا میں تخفیف کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اخوان المسلمین کے ممتاز رہنماؤں سمیت 12 مظاہرین کی سزائے موت کی تخفیف کرے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اخوان المسلمون کے ارکان کو 2013 میں ایک دھرنے میں شرکت کرنے پر غیر منصفانہ سزا سنائی گئی تھی۔ اسی دھرنے میں پولیس حملے کے نتیجے میں 817 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے۔
14 جون 2021 کو مصر کی سب سے اعلی اپیلٹ کورٹ، کورٹ آف کاسیشن نے 12 افراد کی سزائے موت کو برقرار رکھا اور مصر کے فوجداری ضابطہ اخلاق کے مطابق مدعا علیہان کو معاف کرنے یا سزائے برقرار رکھنے کے فیصلے کے لیئے صدر السیسی کو 14 دن دیے گئے۔
ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے نائب ڈائریکٹر جو اسٹارک نے کہا کہ اخوان المسلمون کے خلاف بنایا گیا یہ مقدمہ انصاف کا مذاق ہے، لہذا یہ بات انتہائی غمناک ہے کہ اعلی ترین عدالت نے 12 افراد کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔
جو اسٹارک نے مزید کہا کہ صدر سیسی کو ان کی سزائے موت کالعدم قرار دینی چاہیے اور سزائے موت کے ناجائز استعمال کو ختم کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ 2013 میں مصری فوج نے اخوان سے تعلق رکھنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سے اخوان المسلمین کے متعدد رہنماؤں پر مقدمات قائم کیے جاچکے ہیں اور سیکڑوں کو قیداور سزائیں دی جاچکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
لتاجی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں: عمران عباس
?️ 11 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس
جنوری
غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے آج ایک باخبر اہلکار کے حوالے
نومبر
سردی میں غزہ کے مہاجرین کے غیر انسانی حالات
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف گزشتہ 4 ماہ سے
فروری
3 ملین ڈالر کا صیہونی دیو تباہ
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے یٰسین 105 سستے مارٹر سے صہیونی فوج
جون
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کا النصیرات کیمپ حملے پر ردعمل
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل برائے انسانی امور نے
جون
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
?️ 26 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
جنوری
زلنسکی کا ٹویٹری میزائل
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: میڈیا نے لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین
جولائی
خضر عدنان کی شہادت سے انسانی حقوق کے دعویداروں کی توہین
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:منگل کے روز فلسطینی قیدیوں کے کلب نے صیہونی حکومت کی
مئی