🗓️
قاہرہ (سچ خبریں) یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے مصر نے شدید مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی تمام اسرائیلی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصر نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں اتوار کے روز ایک ہزار سے زاید یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے کی شدید مذمت کی ہے۔
مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے ایک بیان میں کہا کہ مصر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی تمام اسرائیلی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ مصر بار بار اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خبردار کرچکا ہے، مصر نے کئی بار اسرائیل پر واضح کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پوری عالم اسلام کے دلوں میں اہم مقام رکھتی ہے اور اس کی بے حرمتی اور اس کے تقدس کی پامالی برداشت نہیں کی جاسکتی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کا مذہبی مقام ہے اور عالم اسلام اسے غیرمعمولی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار 18 جولائی کو1200 یہودی آبادکاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کر اشتعال انگیز چکر لگائے۔
یہودی آبادکار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے، اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔
خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔
یہودی آبادکاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔
مسجد اقصیٰ پر یہودی آبادکاروں کے یہ دھاوے غیرمعمولی اور غیر مسبوق ہیں اور عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
سی آئی اے کے حراستی مرکز میں ہراساں کیے جانے والے ایک قیدی کا پہلا انٹرویو
🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:سی آئی اے کے ایک قیدی نے پہلی بارباضابطہ طور پر
اکتوبر
روس کے 27 سفارت کاروں نے امریکہ چھوڑا
🗓️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی اینٹونوف کا کہنا ہے کہ
نومبر
عالمی برادری نے مظلوم اقوام کی مدد کرنا کیوں بند کر دی: شیخ الازہر
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: احمد الطیب شیخ الازہر نے کہا کہ عالمی نظام نے
ستمبر
اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس کمانڈر کی گاڑی چوری
🗓️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: کئی چور عمارت کی پارکنگ میں داخل ہوئے جہاں اسرائیلی فوج
نومبر
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس زمان پارک کے باہر موجود، صورتحال کشیدہ
🗓️ 14 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
مارچ
وزیر اعظم کی پریانتھاکمارا کی بیوہ کو رقم عطیہ کرنے پر تاجر برادری کی تعریف
🗓️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن شہری
جنوری
جرمنی یوکرین کو مزید ہتھیار نہیں بھیج سکتا
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں: جرمنی کے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر برلن اپنے
اگست
بائیڈن خالی ہاتھ واپس آئیں گے: مصری تجزیہ کار
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے ممتاز تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے ایک کالم میں
جولائی