سچ خبریں: دفتر وزیر اعظم صیہونی ریاست نے آج صبح ہونے والے ڈرون حملے کے دوران بنیامین نیتن یاہو کی موجودگی کے مقام کے بارے میں معلومات افشا کرنے سے انکار کر دیا۔
المیادین خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارونوت نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا کہ وہ اس وقت کہاں تھے جب قیساریہ کے قریب ان کی رہائش کے نزدیک ایک ڈرون دھماکے سے پھٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجرم نیتن یاہو اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہمارے ساتھ کیا کر رہا ہے؟صیہونی آباد کار
صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مذکورہ ڈرون ایک گھنٹے تک مقبوضہ اراضی کی فضاؤں میں پرواز کرتا رہا اور پھر قیساریہ میں ایک عمارت سے ٹکرا گیا۔
یہ عمارت نیتن یاہو کی رہائش کے قریب واقع تھی۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کی احمقانہ غلطی نے اسرائیل کے لیے جہنم کے دروازے کھولے
عبرانی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا آج صبح نیتن یاہو قیساریہ میں اپنے گھر میں موجود تھے یا نہیں۔