🗓️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں میں وحشیانہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران تین روز میں 80 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ تین روز کے دوران مسجد اقصیٰ کے اطراف، باب العامود اور بیت المقدس کے دوسرے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا اور کم سے کم 80 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد عقوبت خانوں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اسیران اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے بتایا کہ بیت المقدس میں تین روز سے سخت کشیدگی اور خوف وہراس پایا جاتا ہے، ایک انتہا پسند یہودی گروپ ‘لاھاوا’ کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حملوں اور مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے، باب العامود، باب الساھرہ، المصرارہ، الشیخ جراح کالونی اور دوسرے مقامات پر اسرائیلی روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی نوجوانوں اور بچوں کو گرفتار کررہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر تشدد کے دوران ان کی ہڈیاں توڑ دیں اور کئی افراد کو جسم کے بالائی حصوں پرگہری چوٹیں آئی ہیں، اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں عارضہ قلب کے شکار 17 بچے اور متعدد معذور بچے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کرپشن کے خلاف بولنے کی وجہ سے حلیم عادل کو سزا دی جا رہی ہے: شبلی فراز
🗓️ 22 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹر شبلی فراز نے حلیم عادل کی حمایت کرتے
مارچ
30,000 لاعلاج مریضوں کو علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہوگا: یمنی اہلکار
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں: وزارت صحت کے ترجمان نجیب القباطی نے اتوار کے روز
مئی
سعودی عرب کے سابق ولی عہد محمد بن نائف کی موت کی افواہیں
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع نے سعودی سرکاری رازداری کے درمیان آل سعود کی
نومبر
وزیر اعلی پنجاب کا مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ
🗓️ 9 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملکۂ
جنوری
چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں
🗓️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے
مئی
حریم شاہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
🗓️ 21 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں) سوشل میڈیا کی معروف متنازع ٹک ٹاک اسٹار
اگست
الاقصی طوفان آپریشن ایک منفرد حملہ تھا
🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:موساد کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ Efrem Halevi نے اتوار
اکتوبر
پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میگا پلان منظور
🗓️ 20 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے
فروری