?️
واشنگٹن (سچ خبریں) کچھ دن پہلے امریکا کے صدر جوبائیڈن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں تین بار سیڑھیوں پر لڑکھڑاتے دیکھا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں ان کا مذاق اڑایا گیا تاہم اب امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن صدارتی انتخابات میں بھی اسی طرح لڑکھڑائے تھے لیکن انہوں نے ووٹوں میں چوری کرکے اپنے آپ کو سنبہال لیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے موجودہ صدر جوبائیڈن کے طیارے پر چڑھنے کے دوران دو سے تین بار سیڑھیوں پر لڑکھڑانے اور پھر تقریبا گرجانے پر ان کا مذاق اڑایا ہے۔
امریکی صدر 78 سالہ جوبائیڈن 20 مارچ کو واشنگٹن ڈی سی سے اٹلانٹا کے لیے ایئرفورس کے طیارے پر سوار ہونے کے دوران لڑکھڑائے تھے۔
جوبائیڈن کے لڑکھڑانے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں طیارے کی سیڑھیوں پر چڑھنے کے دوران کم از کم تین بار لڑکھڑاتے ہوئے اور ایک بار تقریبا گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جوبائیڈن کے لڑکھڑانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر کئی افراد نے ان کا مذاق بھی اڑایا تھا اور ان کی صحت سے متعلق بھی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں، جوبائیڈن کی صحت پر چہ مگوئیوں کے بعد وائیٹ ہاؤس نے واضح کیا تھا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔
جوبائیڈن کے طیارے کی سیڑھیوں پر لڑکھڑانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان کا مذاق اڑاتے ہوئے ان کے لیے کہا کہ وہ ان سے انتخابات میں نہیں ہارے تھے۔
برطانوی اخبار دی ایکسپریس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پام بیچ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر جوبائیڈن کی سیڑھیوں پر گرنے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کا مذاق اڑایا۔
رپورٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلپس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کا مذاق اڑایا، وہیں انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2020 کے انتخابات میں جوبائیڈن سے شکست نہیں کھائی تھی، علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے بھی جوبائیڈن کے لڑکھڑانے پر ان کا مذاق اڑایا۔
یاد رہے کہ جوبائیڈن وہ پہلے امریکی صدر نہیں ہیں جو سیڑھیوں پر لڑکھڑائے، ان سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار لڑکھڑانے یا گرنے کے خوف سے سیڑھیوں پر آہستہ چلتے دکھائی دیے تھے۔
ان سے قبل سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے تھے جب کہ ماضی میں بھی متعدد صدور و نائب صدور بھی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
مفتاح اسمٰعیل اور شاہد خاقان عباسی کی نئی پارٹی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنماؤں کا نیا سیاسی سفر
جون
لبنان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے:لبنانی صدر
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین
جنوری
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گواہان
دسمبر
انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق قانون اگلے ہفتے منظور کرالیا جائے گا
?️ 14 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے
نومبر
پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں ایف بی آر کا کلیدی کردار
?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ
اکتوبر
شمالی کوریا کے رہنما کی امریکہ کے خلاف جوہری حملے کی تیاری کا اعلان
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما نے ایک فوجی مشق کے دورے کے
مارچ
کیا صیہونی سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے پچھتائیں گے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کاروں نے کہا کہ جب سید حسن نصراللہ
اکتوبر
صہیونی اب بھی 7 اکتوبر کے آپریشن کے ڈیزائنرز کی تلاش
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر کے آپریشن میں صیہونی حکومت
دسمبر