🗓️
سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے فلسطین میں ایک ترک-امریکی شہری کی ہلاکت پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ میں مغربی کنارے کے قبضے کے خلاف پرامن مظاہروں پر اسرائیل کی وحشیانہ مداخلت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور اپنے شہری عائشہ نور ازگی ایگی کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں، جو اس واقعے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ اللہ ان پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نہیں چاہتا کہ غزہ میں خونریزی ختم ہو
اردگان نے مزید کہا کہ ترکی کی حیثیت سے ہم ہر سطح پر اسرائیل کی اس جارحانہ اور نسل کش پالیسی کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، جو تقریباً ایک سال سے جاری ہے اور جس میں بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت 41 ہزار افراد کو شہید کیا جا چکا ہے، اسرائیل کو انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کا قانونی طور پر جواب دینا ہوگا۔
مزید پڑھیں: رفح میں صیہونی جرائم پر امریکی سفیر کا اظہار خیال
یاد رہے کہ جمعے کے روز ایک ترک نژاد امریکی شہری، عائشہ نور ازگی ایگی، جو مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی افواج کے خلاف ایک احتجاج میں شریک تھیں، صہیونی فوج کے ہاتھوں سر پر گولی لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئیں۔
مشہور خبریں۔
بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران میں اضافہ
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے رہنماؤں نے فوج کی
اگست
کورونا: ملک بھر میں صورتحال تشویشناک
🗓️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سے
جنوری
نیپرا کی صارفین کے اخراجات بڑھانے پر حکومت کی بجلی سے متعلق پالیسیوں پر شدید تنقید
🗓️ 4 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے حکومت کی جانب سے بجلی پیدا
جنوری
اداروں کی آپس میں چپقلش ہو تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، راجا پرویز اشرف
🗓️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا
جنوری
بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں، شاہ محمود قریشی
🗓️ 3 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی
ستمبر
میری لینڈ میں امریکی فوجی اڈے پر آمد و رفت پر پابندی
🗓️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ، میری لینڈ میں امریکی
اکتوبر
ٹرمپ کا لبنانی عوام سے وعدہ
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی عوام
نومبر
امن کے نقطہ نظر سے متعلق امریکی دعوؤں کے بارے میں یمنیوں کا نظریہ
🗓️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے
جولائی