?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد بحرانی صورتحال کے پیش نظر ترکی نے اپنے سینکڑوں شہریوں کو کابل سے نکال لیا ہے اور اب مزید افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
ترک اسٹیٹ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کے مطابق ترک شہریوں کی افغانستان سے منتقلی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے، مزید 229 افراد کو گزشتہ رات ترک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے ترکی پہنچایا گیا۔
ترک فوج نے گذشتہ دو دنوں میں تقریبا 900 شہریوں کو کابل ہوائی اڈے سے ملک منتقل کیا ہے، اور افغانستان سے ملک کے شہریوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب اتوار کی رات کونسل آف یورپ کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ان کا ملک تارکین وطن کی ایک نئی لہر کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔
انہوں نے افغان عوام کو ان کی سرزمین اور پڑوسی ممالک میں مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ افغانستان سے ہجرت کا سلسلہ ایک نئے انسانی بحران میں تبدیل نہ ہو۔
واضح رہے کہ افغان شہریوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے شہریوں کی کابل سے روانگی ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے کہ جب کابل ایئرپورٹ مغربی فوج اور طالبان کے درمیان ایک میدان جنگ بنا ہوا ہے۔
افغان نیوز ذرائع نے بتایا کہ پیر کو کابل میں افغان اور جرمن فوجیوں کی طالبان کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں ایک شخص ہلاک ہوا، کابل ایئرپورٹ کے شمالی گیٹ پر عام شہریوں کے ساتھ طالبان کے تصادم میں غیر ملکی فوجیوں کی مداخلت سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
فرانس 24 عرب نیوز ایجنسی نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ افغانستان کی سنگین صورت حال کی وجہ سے افغان مہاجرین کی آمد کے خوف سے ترکی اپنی سرحدوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایران کے ساتھ اپنی سرحد کی دیوار میں مزید 64 کلومیٹر کا اضافہ کر رہا ہے جو 2017 سے زیر تعمیر ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو ایک نیے اسکینڈل کیس میں گرفتار
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: قطر کی حکومت سے رقم وصول کرنے کی وجہ سے
مارچ
ترکی شنگھائی سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) کے
ستمبر
کیا گوگل کی مدد سے جلد کے امراض کی تشخیص ممکن ہے؟
?️ 19 جون 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی
جون
طالبان کی عالمی سطح پر پہچان قانونی نہیں: لاوروف
?️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق لاوروف
ستمبر
وزیراعظم نے بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر جسٹس
مئی
نئے ٹیکس سے ملک میں ادویات مہنگی ہو گئی
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے
جولائی
تل ابیب کا امریکہ سے ایران کے خلاف علاقائی اتحاد تشکیل دینے کا مطالبہ
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: اسرائیل کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے آج منگل کو
جون
امریکی فوجی جارحیت پر عراق کا ردعمل
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف کے خلاف امریکی فوجی جارحیت
فروری