خطے میں بعض ممالک کی تقسیم کی سازشیں رچائی جارہی ہیں؛قطری رہنما کا انتباہ 

خطے میں بعض ممالک کی تقسیم کی سازشیں کی جارہی ہیں؛قطری رہنما کا انتباہ 

?️

سچ خبریں:قطر  کے سابق وزیرِاعظم شیخ حمد بن جاسم نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں بعض ممالک کی تقسیم کے منصوبے موجود ہیں، جن کے نتیجے میں خلیجی ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، انہوں نے قانون کی بالادستی، اتحاد اور غیر ملکی مداخلت سے تحفظ پر زور دیا۔

قطر کے سابق وزیرِاعظم شیخ حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقائی ممالک کی تقسیم کے منصوبے زیرِ غور ہیں اور اگر یہ منصوبے عملی جامہ پہناتے ہیں تو سب سے پہلے خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے رکن ممالک اس کے منفی اثرات کا شکار ہوں گے۔
خلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق قطر کے سابق وزیرِاعظم شیخ حمد بن جاسم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں جاری حالیہ تبدیلیاں انتہائی خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہیں۔
 انہوں نے بعض ممالک، خصوصاً شام، کی تقسیم اور ایسے حالات مسلط کیے جانے کی طرف اشارہ کیا جو آنے والے برسوں میں خطے کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کو چاہیے کہ وہ علاقائی صورت حال پر ایک متحد، واضح اور عملی مؤقف اختیار کریں، انہوں نے خلیجی ممالک کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد اسی صورت میں جاری رہ سکتا ہے جب اختلافات یا آئینی مسائل کا حل قانون کے مطابق ہو، نہ کہ طاقت کے بل بوتے پر، بن جاسم نے مزید کہا کہ قانون کی پاسداری ہی خلیجی ممالک کی خودمختاری اور غیر ملکی مداخلت سے تحفظ کی ضمانت ہے۔
سابق وزیرِاعظم قطر نے کہا کہ اگر خلوصِ نیت ہو تو خلیجی ممالک مضبوط اتحاد کے لیے درکار تمام عناصر رکھتے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگرچہ موجودہ نسل یہ اتحاد نہ دیکھ سکے، لیکن خلیجی ریاستوں کے آئندہ نسلیں اس خواب کی تعبیر پائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اصل طاقت اتحاد میں ہے، لیکن اس اتحاد کی بنیاد مضبوط اور پائیدار ہونی چاہیے جو فی الحال نظر نہیں آ رہی، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی ایک ملک کو الزام دینا درست نہیں، بلکہ ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے۔
جون کے وسط میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے بھی بن جاسم نے خبردار کیا تھا کہ اس عسکری تصادم کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور خلیجی ریاستوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
 اس موقع پر انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ خطے کے ممالک کو امریکہ سے واضح طور پر جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ مذاکرات کے حل پر زور دینا چاہیے، تاکہ قریبی اور طویل المدت تباہ کن نتائج سے بچا جا سکے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایران کی تباہی خلیجی ممالک کے مفاد میں نہیں، کیونکہ اس صورت میں پورا خطہ بدامنی اور افراتفری کا شکار ہو جائے گا۔ خلیجی ممالک کے حق میں یہ نہیں کہ وہ اپنے سب سے بڑے ہمسائے، ایران، کی تباہی کے گواہ بنیں۔

مشہور خبریں۔

بشار الاسد کے کزن کا  شام کے ساحلی علاقوں میں مسلح گروہ تشکیل دینے کا اعلان

?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے کزن رامی مخلوف نے شامی ساحلی علاقوں

روس میں امریکی کمپنیوں کی واپسی؛ ریاض مذاکرات کا پہلا مثبت پیغام

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ

ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ کے خلاف مقدمہ دائر

?️ 25 مارچ 2024نیویارک:                       

سوڈانی فوج کا ملک کی مرکزی بینک سمیت اہم عمارتوں پر قبضہ 

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے

یمن میں جنگ کا نشانہ بننے والے بچوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد

?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے

قاسم میزائل کیوں بنایا،فلسطینی مجاہدین نے وجہ بتادی

?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن نے کہا

مقبوضہ فلسطین میں صحافی کا قتل

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام

سندھ بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

?️ 22 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)عدالت عظمیٰ نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں حلقہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے