?️
بیجنگ (سچ خبریں) چینی آنلائن کمپنی، علی بابا پر 18 ارب یوآن (2.75 ارب امریکی ڈالرز)کا جرمانہ عائد کیا ہے جو اس کی مارکیٹ پوزیشن کا غلط فائدہ اٹھانے اور بزنس رولز کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علی بابا پر عائد جرمانہ چین کی تاریخ میں اب تک کسی بھی کمپنی پر لگنے والا سب سے زیادہ جرمانہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علی بابا پر عائد جرمانہ 2019 میں اس کی آمدن کا تقریباً 4 فیصد بنتا ہے جو چین کی تاریخ میں اپنے ہی ملک کی کمپنی کے خلاف کیا جانے والا سخت ترین کریک ڈاؤن ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ علی بابا کے بانی جیک ما نے گزشتہ سال چین کے ریگولیٹری نظام پر سخت تنقید کی تھی جس کے بعد سے علی بابا کے کاروبار سے متعلق سخت اسکروٹنی کی جارہی ہے۔
چینی ریگولیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ سال دسمبر سے شروع کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ علی بابا 2015 سے مارکیٹ کی ساکھ کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
اس حوالے سے علی بابا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وہ ریگولیٹرز کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور اس پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔


مشہور خبریں۔
22 سالہ سیاہ فام امریکی کے قتل کے خلاف احتجاج
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہرمنیاپولس میں مظاہرین نے 22 سالہ سیاہ
فروری
1988 میں غائب ہونے والا وائرس غزہ میں دوبارہ سر اٹھا رہا ہے
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: عدوان اسپتال کے سربراہ حسام ابو صوفیہ نے اعلان کیا
جولائی
پاکستان اور ایران نے ایک اور بارڈر پوئنٹ کا افتتاح کیا
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مند رَگ
اپریل
Finland Has An Education System The Other Country Should Learn From
?️ 28 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
ملکی زراعت بہترہورہی ہے کسانوں کوادائیگیاں ہورہی ہیں:وزیر اعظم
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شکئی اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب
مئی
سی آئی اے ڈائریکٹر کے سعودی عرب خفیہ دورے کا راز کیا تھا؟
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: گزشتہ ماہ، علاقائی دورے کے ایک حصے کے طور پر،
مئی
دنیا میں امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ؛ امریکی میگزین کی زبانی
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:سینئر امریکی صحافی اور تجزیہ نگار رچرڈ اسٹنگل نے غزہ میں
جنوری
اکثر فلسطینی خلعِ سلاح کی شدید مخالفت کرتے ہیں
?️ 30 اکتوبر 2025اکثر فلسطینی خلعِ سلاح کی شدید مخالفت کرتے ہیں ایک تازہ سروے
اکتوبر