?️
واشنگٹن (سچ خبریں) چین اس وقت دنیا میں ایک اقتصادی اور عسکری طاقت کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیئے پریشانی کا سبب بن رہا ہے، امریکا نے چین کی بڑھتی ہوئے طاقت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین ایسے ہی آگے بڑھتا رہا تو 2050ء تک امریکا کی اجارہ داری کو ختم کردے گا۔
تفصیلات کے مطابق انڈو پیسیفک کمان کے کمانڈر ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے کہا کہ چین تیزی سے ایسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جن سے وہ دنیا کے موجودہ نظام کو اپنے مطابق ڈھال سکے۔
سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیجنگ بین الاقوامی سطح پر آزاد تجارت اور دیگر معاملات میں امریکا کے کردار کو ختم کرکے اسے دیوار سے لگانا چاہتا ہے۔
دوسری جانب امریکا اور چین کے خارجہ پالیسی سے متعلق نمایندے ریاست الاسکا میں ملاقات کریں گے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا کی طرف سے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور سیکورٹی کے مشیر جیک سلیوان، جبکہ چین کی طرف سے خارجہ پالیسی کے نگران یانگ جی ایچی اور وزیر خارجہ وانگ یی اس ملاقات میں حصہ لیں گے۔
بلنکن کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس چین کے بارے میں بہت سے خدشات کو واضح طور پر پیش کرنے کا اہم موقع ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکا میں چین کے جارحانہ رویے پر تشویش کو ئی نئی بات نہیں ہے، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بھی امریکی فوج اور انٹیلی جنس نے بارہا چین کی عسکری سرمایہ کاری، غلط معلومات پھیلانے، جاسوسی اور سائبر کارروائیوں کے متعلق خبردار کیا تھا جبکہ چین کئی بار موقف دوہرا چکا ہے کہ وہ 2050ء تک امریکا کی اجارہ داری کو ختم کردے گا۔
ایڈمرل ڈیوڈسن کا کہنا تھا کہ انہیں تشویش ہے کہ کہیں بیجنگ اپنے ہدف کے وقت کو اور قریب نہ لے آئے، سینیٹ میں بریفنگ کے دوران انہوں نے چین کے خلاف پہلے سے اختیار کی گئی روایتی حکمت عملی کے غیر موثر ہونے کے بارے میں اپنے خدشات کا اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈو پیسیفک خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے فوجی طاقت کا توازن بگڑتا جارہا ہے، چین بہت جلد طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے گا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان امیروں سے ٹیکس وصول کرے اورغریبوں کو تحفظ دے، سربراہ آئی ایم ایف
?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا
ستمبر
میشا شفیع کیخلاف بھارتی میڈیا کی گمراہ کن اور غلط بیانی
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف بھارتی میڈیا کی گمراہ
مارچ
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات پرصدر مملکت نے اہم ہدایت جاری کردی
?️ 16 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونِ ملک میں
جون
ہر دو گھنٹے میں 1 یمنی ماں اور 6 بچے مرتے ہیں:ریڈ کراس
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:ریڈ کراس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ
جولائی
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین روانہ
?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے
اکتوبر
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی زرعی شعبے کو 7.5 بلین ڈالر کا نقصان
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی
ستمبر
کیا TikTok کی مقبولیت امریکی طاقت کے سینے میں خنجر ہے؟
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:میڈیا اور مواصلاتی پروگراموں کی دنیا میں، ٹک ٹاک، دنیا کے
مارچ
آزادی صحافت پر حملہ قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی
?️ 26 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ
جنوری