?️
سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران پر حملے کے جواز کو مسترد کیا اور فوری جنگ بندی و مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔
چین کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر تنقید کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس بین الاقوامی ادارے کا کام کشیدگی کم کرنا ہے، نہ کہ بین الاقوامی قوانین سے باہر ہونے والی جنگوں کو جواز فراہم کرنا۔
چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ سے جاری بیان میں وانگ یی نے علاقائی اور یورپی حکام کے ساتھ متعدد تیز رفتار سفارتی رابطوں میں فوری طور پر جھڑپوں کے خاتمے اور مذاکرات کی راہ پر واپسی کی ضرورت پر زور دیا۔
وانگ یی نے بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی، جو خلیج تعاون کونسل کے موجودہ سربراہ بھی ہیں، اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ گفتگو میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا اور ایران کے خلاف جنگ کے تسلسل کے خلیجی ممالک پر ممکنہ اثرات سے خبردار کیا۔
ان رابطوں کے دوران عرب فریقوں نے بھی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس اہم گزرگاہ کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسی سلسلے میں وانگ یی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی عالمی برادری کا مشترکہ مطالبہ ہے اور سلامتی کونسل کی کارروائیاں کشیدگی میں کمی اور بغیر اجازت فوجی اقدامات کو قانونی حیثیت دینے سے روکنے کے لیے ہونی چاہئیں۔
کایا کالاس نے بھی اس گفتگو میں چین اور پاکستان کے پانچ نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم کیا اور کشیدگی کم کرنے، شہریوں کے تحفظ اور بحری راستوں کو کھلا رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
چین ان سفارتی سرگرمیوں میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر اپنے کردار کو بروئے کار لاتے ہوئے سیاسی اقدامات اور علاقائی و عالمی فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے کشیدگی کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کی بحالی کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ کوشش ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب عالمی توانائی کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور اہم تجارتی راستے متاثر ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت ہے حال ہی میں ایران کی سرزمین پر جارحیت کرتے ہوئے اس ملک کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور متعدد اعلیٰ فوجی حکام اور شہریوں کو شہید کیا۔ امریکہ کی جانب سے میناب کے ایک اسکول پر بمباری میں ۱۷۰ سے زائد طالبات بھی شہید ہوئیں۔
ایران نے اپنے قانونی حقِ دفاع کے تحت مقبوضہ علاقوں اور خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اور تل ابیب و واشنگٹن سے وابستہ جہازوں کی آبنائے ہرمز سے گزر کو روک دیا۔
عراق اور لبنان کی مزاحمتی تنظیموں نے ایران کی حمایت میں صہیونی اور امریکی جارحیت کا مقابلہ کیا، جبکہ یمن کی مزاحمت نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ مناسب وقت پر اس کارروائی میں شامل ہوگی۔
مغربی ایشیا میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ نے عالمی سطح پر توانائی کے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صیہونیوں کی موجودگی
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کی ایک رکن نے سکیورٹی تحفظ کے معاہدے کے
اگست
وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو واپس بلا لیا
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے
اکتوبر
دو امریکی سینیٹرز کا بائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 27 اگست 2021سچ خبریں:امریکی ریپبلکن پارٹی کے دو سینیٹرز جمعرات کے روزاس ملک کے
اگست
آئی ایم ایف سیلاب کیلئے بجٹ میں 500 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کو تیار
?️ 4 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )مالیاتی
اکتوبر
بکری اپنی خیر کب تک منائے گی
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی شیعہ رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں میں سے ایک ترکی العطابی،
جولائی
ٹرمپ اور ان کے بیٹے عدالت سے ایک قدم کے فاصلے پر
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:دو سینئر امریکی ججوں نے سابق امریکی صدر کے خلاف الزامات
فروری
علیمہ خان نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ شیر افضل مروت
?️ 21 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سابق رہنما تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی شیر
فروری
جماعت اسلامی پاکستان کی نظر میں اسرائیل کیا ہے؟
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: ہم ایران کے اسرائیل پر حملے کا خیرمقدم کرتے ہیں
اپریل