?️
بیجنگ (سچ خبریں) چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے بڑی کورونا وائرس ویکسینیشن مہم میں اپنے ایک ارب آبادی کو ویکسین لگادی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد اب 38 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور بہت سارے ممالک اب بھی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں تاہم چند ممالک میں ویکسین مہم میں ایسی سرگرمیاں بھی سامنے آئی ہیں جن کا چند ماہ قبل تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔
چین کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے جب عالمی سطح پر ویکسین لگانے والے افراد کی تعداد ڈھائی ارب سے زائد ہوچکی ہے، کورونا وائرس کے خلاف کامیاب لڑائی میں چین کی ویکسینیشن کی مہم ابتدائی طور پر سست روی کا شکار رہی تھی تاہم اس کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی، شفافیت کی کمی اور ویکسین کے اسکینڈلز بھی بہت سارے لوگوں میں مزاحمت کا باعث بنا ہے۔
رواں ماہ کے آخر تک حکام نے چین کے 40 فیصد تقریباً ایک ارب 40 کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگانے کا ہدف طے کیا ہے۔
چند صوبوں میں لوگوں کو اس ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کے لیے مفت ویکسین دی جارہی ہے، وسطی انہوئی صوبتے کے رہائشیوں کو ویکسین لگوانے پر مفت انڈے دیے گئے ہیں جبکہ بیجنگ کی عوام کو شاپنگ کوپن دیے گئے۔
جہاں وائرس کے خلاف چین کی کامیابی قابل ستائش ہے وہیں اس کے برعکس برازیل ہفتے کے روز 5 لاکھ سے زائد اموات رپورٹ کرنے والا امریکا کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
چین کا تائیوان کو الٹی میٹم
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: ریاستی کونسل کے دفتر اور عوامی جمہوریہ چین کی
اگست
یمن کی ناکہ بندی کے باعث اسرائیل میں اشیا کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 10 ٹی وی کے اعتراف کے مطابق
جنوری
گوگل میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان
?️ 1 دسمبر 2024 سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے میپس سے صارفین کی
دسمبر
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی
اکتوبر
کورونا وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار کے
ستمبر
صہیونی فوج میں خودکشیوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار نے اتوار کے روز اپنی ایک
دسمبر
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اہم عہدہ مل گیا
?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں شاہ
جنوری
یہ 100کیس بھی بنالیں آپ نے مضبوط رہنا ہے، پرویز الہیٰ کا کارکنوں کو پیغام
?️ 4 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) سینئر پی ٹی آئی رہنما پرویز الہیٰ نے کہا
جون