سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے، خاص طور پر بیت حانون میں شدید شکستوں کے بعد اسرائیلی فوج کو اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
قدس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ، خاص طور پر بیت حانون میں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد اپنے فوجی آپریشنز اور حکمت عملی کو بدل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی ریاست کا محورِ مقاومت کے خلاف نیا اور خطرناک ہتھیار
رپورٹ کے مطابق، یہ تبدیلی اس واقعے کے بعد آئی، جس میں اسرائیلی فوج کی ناحال بریگیڈ کے 4 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ اس نقصان کے بعد غزہ ڈویژن نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور بیت حانون میں اپنی فوجی نقل و حرکت اور حکمت عملی میں تبدیلی کی۔
مزید پڑھیں: مذاکرات کی میز یا میدان جنگ؛ مزاحمتی تحریک کے لیے کون سی حکمت عملی کامیاب؟
معاریو کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بیت حانون میں اسرائیلی فوج کے 11 اہلکار اور افسران ہلاک، جبکہ 20 زخمی ہو چکے ہیں جس کے بعد صیہونی حکام اپنی جنگی پالیسی کو تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔