🗓️
کیلیفورنیا (سچ خبریں) کیلیفورنیا کی ریاستی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دینے کے لیئے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک بل پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق مقامی اسکولوں کے لیے ایک نئے نصاب تیار کیا جائے گا جس میں اسرائیل کو ایک نسل پرست ریاست قرار دیتے ہوئے اس سے بائیکاٹ کی ترغیب دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اگلے مہینے کیلیفورنیا کی ریاستی پارلیمنٹ میں بل اے بی 101 پر رائے شماری کی جائے گی، اس بل میں مقامی اسکولوں کے لیے ایک نئے نصاب کی تیاری کی تجویز دی گئی ہے جس میں سرائیل کو ایک نسل پرست ریاست قرار دیا گیا ہے، نصاب میں پڑھائے جانے والی کتابوں میں طلبا کو اسرائیل کے معاشی، اقصادی اور دیگر شعبوں میں بائیکاٹ کی ترغیب دی جائے گی۔
بل AB 101 سکول اضلاع کو نسلی مطالعہ کا نصاب منتخب کرنے کی آزادی دیتا ہے، اسے ہائی اسکول کے طلباء کے لیے لازمی مضمون کے طورپر شامل کیا جائے گا۔
نصاب میں سے ایک کو لبرل نصاب ماڈل برائے نسلی مطالعہ (LESMC) کہا جاتا ہے، اس میں تاریخ کے فلسطینی ورژن کو اپنانے کی بات کی گئی ہے اور اسرائیل کو ایک نسلی ریاست کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
اس نصاب میں طلباء کو اسرائیل کے بائیکاٹ، تقسیم اور پابندیوں (BDS) کی مہمات میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی، اسرائیل کو ایک نو آبادیاتی اور نسل پرست ریاست قرار دیا گیا ہے۔
اس نصاب کو تیار کرنے والے تعلیمی گروپ کی ویب سائٹ نے اشارہ کیا کہ اساتذہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ ایک بڑی تحریک کا حصہ بنیں جو پسماندہ لوگوں کی ترجمانی کریں۔
مشہور خبریں۔
چین کا مقابلہ کرنے کے لئے جاپان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں
🗓️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:تائیوان کے موضوع کو لے کر امریکہ کے چین کے ساتھ
جولائی
اے آئی فیچر سے لیس سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز متعارف
🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ
فروری
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے قدرتی آفات کے نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی، نگران وزیراعظم
🗓️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایمرجنسی
اکتوبر
وکیل جبران ناصر کے ’اغوا‘ کے خلاف مقدمہ درج
🗓️ 2 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف وکیل اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے
جون
پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز میں آلودہ پانی کی فراہمی کا انکشاف، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس
🗓️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ
مارچ
پاک-امریکا تعلقات اور خطے میں نئی تبدیلی
🗓️ 12 جون 2021(سچ خبریں) پاکستان کو 20 سال بعد امریکا کے ساتھ تعلقات میں
جون
سوڈان کے دارالحکومت میں لگاتار کئی خوفناک دھماکے
🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں مسلح تصادم کے جاری رہنے کے ساتھ ہی آج
جون
غزہ میں قرآن اور مساجد کی بے حرمتی
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 11ویں مہینے میں ہے جب کہ
اگست