?️
لندن (سچ خبریں) برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپس کی آخری رسومات ادا کردی گئیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ملک بھر میں توپوں کی سلامی دی گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شہزادہ فلپس 9 اپریل کی صبح کو ونڈسر کے شاہی محل میں چل بسے تھے، شاہی خاندان نے ان کی موت کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم تاحال ان کی موت کی تفصیلی وجوہات جاری نہیں کی گئیں۔
شہزادہ فلپس کی موت پر دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا جب کہ برطانیہ بھر میں سوگ کا ماحول ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شہزادہ فلپس کی موت کے ایک روز بعد انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے برطانیہ میں انہیں توپوں کی سلامی دی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آنجھانی شہزادہ فلپس کو توپوں کی سلامی دیے جانے کا سلسلہ برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے بعد شروع ہوا اور انہیں مختلف مقامات پر سلامی دی گئی۔
شہزادہ فلپس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بری و بحری فوج سمیت شاہی فوج نے بھی انہیں توپوں کی سلامی دی اور ان کے لیے مشہور و تاریخی مقامات پر توپیں چلائی گئیں۔
مجموعی طور شہزادہ فلپس کو 40 منٹ تک توپوں کی سلامی دی گئی اور ہر ایک منٹ میں ایک توپ چلائی گئی، یوں انہیں مجموعی طور پر 41 توپوں کی سلامی دی گئی۔
شہزادہ فلپس کی موت پر انہیں ملنے والی توپوں کی سلامی انہیں ان کی ملکہ برطانیہ سے شادی کی 50 ویں سالگرہ کی سلامی سے بھی زیادہ ہے۔
دوسری جانب شاہی محل نے شہزادہ فلپس کی آخری رسومات کے حوالے سے ابتدائی معلومات جاری کرتے ہوئے رسومات کی تقریبات کو محدود رکھنے کا اعلان کیا۔
شاہی محل کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ کورونا کی وجہ سے شہزادہ فلپس کی آخری رسومات کو نہ صرف تبدیل کردیا گیا بلکہ انہیں محدود بھی کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی محل نے ان کا آخری دیدار کرنے کے لیے آنے والے افراد سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی۔
اسی حوالے سے رائٹرز نے بتایا کہ شاہی محل کی آخری رسومات دیکھنے والی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ شہزادہ فلپس کی آخری رسومات پر کوئی بڑی ریاستی تقریب نہیں ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عام طور پر شاہی خاندان کے مرنے والے افراد کی آخری رسومات سینٹ جارج چرچ میں ہوتی ہیں تاہم شہزادہ فلپس کی آخری رسومات بھی ونڈسر محل میں کم افراد کی موجودگی میں ہوں گی۔
عام طور پر شاہی خاندان کے افراد کی آخری رسومات ریاستی سطح کی تقریب کی صورت میں ہوتی ہیں، جن میں دنیا بھر کے ریاستی عہدیداروں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اور شاہی خاندان کے افراد کی تدفین بھی ریاستی سطح کے انتظامات کے مطابق ہوتی ہے، تاہم اس مرتبہ کورونا کی وجہ سے شہزادہ فلپس کی نہ صرف آخری رسومات کو محدود کردیا گیا ہے بلکہ ان رسومات میں تبدیلیاں بھی کردی گئیں۔
ساتھ ہی شاہی محل نے لوگوں سے اپیل کی کہ شہزادہ فلپس کے لیے پھولوں کے نظرانے لانے کے بجائے نقد عطیات جمع کروائے جائیں تاکہ فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
علاوہ ازیں تعزیتی تاثرات لکھنے کے لیے محل میں ڈائری بھی نہیں رکھی گئی اور لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پیغامات شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن بھیجیں۔
خیال کیا جا رہا کہ شہزادہ فلپس کی آخری رسومات سے متعلق شاہی محل 12 اپریل سے قبل مزید معلومات جاری کردے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے بنی گالہ کے نوجوانوں کو کیا خوشخبری سنائی
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے کرکٹ
جون
غزہ کے عوام پر 85 ہزار ٹن بم گرا؛ 1760 شہید
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے
اگست
نوشین شاہ نے اپنے مداحوں سے کیا اپیل کی ہے؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے مداحوں
جون
پاکستان نے کورونا وائرس پھیلاو کو روکنے کے لئے 12 ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کر دی
?️ 21 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئی لہر کو دیکھتے
مارچ
عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ آسان ہو گیا
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری
اگست
کیا حماس اور صیہونیوں کے درمیان پھر سے جنگ بندی ہونے والی ہے؟
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: باخبر ذرائع نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے علاقائی
جنوری
اسرائیلی فضائیہ حزب اللہ کی فائر کی زد میں
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: آج صبح حزب اللہ نے صہیونی دشمن کے خلاف کارروائیوں
ستمبر
اسرائیل کے خلاف کھیلوں کے بائیکاٹ کے بڑھتے رجحان پر صیہونی میڈیا کا انتباہ
?️ 8 دسمبر 2025 اسرائیل کے خلاف کھیلوں کے بائیکاٹ کے بڑھتے رجحان پر صیہونی
دسمبر