🗓️
بیلجیئم (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم اور وحشیانہ بمباری کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف شدید نفرت اور غم و غصہ پایا جارہا ہے اور متعدد ممالک کی عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کرچکی ہیں اور اب بیلجیئم میں بھی اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے شہر ایزیل کی میونسپل کونسل نے قابض اسرائیلی ریاست کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست پر فوری معاشی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ بیلجیئم کی تین گروپوں کی طرف سے دی جانے والی سفارش پر کیا گیا ہے۔
سوشلسٹ پارٹی، گرین پارٹی، اور ڈیموکریٹک ہیومین پارٹی نے میونسپل کونسل میں مستقل جنگ بندی کو برقرار رکھنے، فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے گھر کرنے اور ملک بدر کرنے کی اسرائیلی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر فلسطینی اراضی کو انہیں واپسکرنے کی اپیل کی تھی۔
قرارداد میں فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کرنے اور اسرائیلی جرائم کی مذمت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی مسلسل جاری ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت ایل یہودی کالونی کی توسیع کرتے ہوئے اس کالونی میں ساڑھے تین سو گھروں کی تعمیر شروع کردی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دو روز قبل بیت ایل کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر سے قبل ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں متعدد اسرائیلی وزرا نے بھی شرکت کی، اس کالونی میں مکانات کی تعمیر کا فیصلہ چند ہفتے قبل کیا گیا تھا۔
اس نئے منصوبے کے افتتاح کے موقعے پر اسرائیلی وزیر تعلیم، وزیر صحت، داخلی سلامتی کے وزیر اور وزیر برائے علاقائی تعاون نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی سول ایڈمنسٹریشن نے چند ہفتے قبل بیت ایل یہودی کالونی میں فلسطینی اراضی پر یہودی آبادکاروں کے لیے 350 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی احتجاج کی کال پر پارٹی متحرک، اراکین پنجاب اسمبلی مشاوت کیلئے پشاور طلب
🗓️ 14 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو
نومبر
یہ نہیں کہا تھا کرکٹرز یا کسی اور نے مجھے چھیڑ دیا، مومنہ اقبال
🗓️ 18 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مومنہ اقبال نے واضح کیا ہے کہ انہوں
اپریل
اسرائیل شام کو کیوں تقسیم کرنا چاہتا ہے؟
🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور قبضے کا
جنوری
غزہ میں تل ابیب کی ناکامی اور مستقبل کی تبدیلی کا روڈ میپ
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعہ کے مرکز، INSS، اس
جولائی
ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین
🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن
اکتوبر
وزیراعظم کے تحائف کے حوالے سے شہباز گل کا اہم بیان
🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل
ستمبر
ہمارا اسرائیل کے ساتھ تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے: الجولانی
🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی نئی سیاسی انتظامیہ کے سربراہ جولانی کے نام
دسمبر
شمالی یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے
🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور
نومبر