🗓️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی انتہاپسند یہودی نیفتالی بینیٹ نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبہالتے ہی دہشت گردی شروع کرتے ہوئے یہودی آبادکاروں کو مارچ کی اجازت دے دی جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہودی آبادکاروں کو مقبوضہ بیت المقدس میں علم بردار جلوس کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد متنازع مارچ کے دوران بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا۔
عبرانی اخبار معاریو کے مطابق اسرائیلی پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے بیت المقدس میں علم بردار جلوس کے راستوں کو سیل کردیا اور شہر میں جگہ جگہ بھاری تعداد میں فوج اور پولیس تعینات کردی گئی۔
نئی حکومت نے فیصلے سے قبل پیر ہی کے روز جلوس کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے بیت المقدس کو فوج اور پولیس کے حوالے کردیا تھا، اس سلسلے میں دیگر علاقوں سے بھی نفری منگوائی گئی، اس دوران صہیونی اہل کاروں نے نام نہاد سیکورٹی تحفظات کے نام پر قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
اسرائیلی خفیہ پولیس کو باب العامود اور اس کے اطراف میں تعینات کیا گیا، تاکہ متنازع جلوس کے راستوں کو سیل کرکے فلسطینیوں کو آنے سے روکا جائے، جلوس کے شرپسند یہودی مسجد اقصیٰ کے باب العامود کے سامنے جمع ہوئے، تاہم انہیں بیت المقدس قدیم میں اسلامی کالونی کے راستوں سے گزرنے سے روک دیا گیا۔
صہیونی حکومت کی جانب سے یہودیوں کو کھلی چھوٹ اور مسلمانوں کو گھروں میں محصور کرنے پر فلسطینی سخت مشتعل ہوگئے اور انہوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا، اس دوران کئی مقامات پر فلسطینی شہریوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔
دوسری جانب صہیونی حکومت کے متنازع فیصلے کے تناظر میں اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر ٹور وینس لینڈ نے خبردار کیا کہ اسرائیل میں یہودیوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، جس سے ایک بار پھر جھڑپوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔
مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ اور مصر جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے سرگرم ہیں، لیکن بیت المقدس میں پھر سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
ادھر یہودی شدت پسندوں کو مارچ کرنے کی اجازت کے بعد حماس نے مصرکو یقین دلایا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتی، حماس اور اسلامی جہاد نے قاہرہ کو متنازع مارچ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے تصادم کا خدشہ ظاہر کیا۔
مشہور خبریں۔
ملک میں آٹا مہنگا ہو سکتا ہے
🗓️ 13 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اسمبلی میں
جون
’نیا سال، نئی خوشیاں‘، سال نو پر شوبز شخصیات کے پیغامات، غزہ کیلئے خصوصی دعائیں
🗓️ 1 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے
جنوری
عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کیلئے سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی یقین دہانی
🗓️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ الیکشنز کرانے
اکتوبر
نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلاف
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلانت کا اس حکومت
اکتوبر
عراق میں آشوب برپا کرنے سے متحدہ عرب امارات کو 13 بلین ڈالر کا منافع
🗓️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل نصر الشمری نے بین
جولائی
نیا صدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا:منظور وسان
🗓️ 12 جولائی 2022کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سندھ کے صوبائی وزیر منظوروسان نے پیشگوئی
جولائی
سعودی اتحاد کا یمن جنگ بندی کی خلاف وزری کرنے کا مقصد
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے
مئی
استعفے کی بات پی ڈی ایم کی بنتے ہی ہوئی تھی: مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 19 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک
مارچ