سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے لبنان میں جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریڈیو نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے لبنان میں جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کی روس سے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں ثالثی کی درخواست
یہ اہم اجلاس گزشتہ شب لبنان میں ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے منعقد ہوا تھا۔
عبرانی اخبار یدیعوت احرونٹ نے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان لبنان میں جنگ بندی کے پیش نویس پر تبادلہ کیا گیا ہے۔
صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان میں معاہدے تک پہنچنے کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کی طرف سے لبنان میں جنگ بندی کی تجویز
واضح رہے کہ صیہونی فوج کو جنوبی لبنان پر حملے شروع کیے 40 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں، تاہم وہ اب تک اس علاقے کے ایک گاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ اس کے برعکس اس جنگ میں صیہونیوں کا شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے جس کا اعتراف صیہونی فوجی عہدیداروں نے بھی کیا ہے۔