?️
جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام دینے والی ریاستوں کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام دینے والی تقریباً نصف ریاستیں رضاکاروں، وکلا اور عالمی ادارے کے ساتھ تعاون کرنے والے دیگر افراد کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل سروس فار ہیومن رائٹس (آئی ایس ایچ آر) کی ایک تازہ رپورٹ میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران سیکڑوں کیسز کا تجزیہ کیا گیا جہاں ایسے افراد جنہوں نے اقوام متحدہ کے اداروں کو حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرنے اور انہیں اجاگر کرنے میں مدد کی تھی، کو ریاستوں کی جانب سے طرح طرح کی دھمکیوں اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
رواں ہفتے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ رضاکاروں، وکلا اور سول سوسائٹی کے دیگر افراد جو اقوام متحدہ کے حقوق پر مبنی مختلف سیشنز اور تحقیقات میں مشغول ہیں، کو دھمکیوں، ہتک عزت، مجرمانہ تحقیقات، سفری پابندیوں، نظربندی، جسمانی حملوں سمیت تشدد کے وسیع پیمانے پر انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
آئی ایس ایچ آر کے شریک ڈائریکٹر میڈیلین سنکلیئر نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کے محافظ بین الاقوامی انسانی حقوق کے نظام کا لازمی حصہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے ممالک میں پائی جانے والی خلاف ورزیوں اور بدسلوکیوں کے بارے میں معلومات کو محفوظ طریقے سے شیئر نہیں کرسکیں تو پورا نظام مجروح ہوگا، آئی ایس ایچ آر انسانی حقوق کے محافظوں کی مدد پر مرکوز انسانی حقوق کی ایک معروف تنظیم ہے۔
رپورٹ، جس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی 2010 سے 2020 کے درمیان اس طرح کی انتقامی کارروائیوں کے بارے میں سالانہ رپورٹس میں دیے گئے 709 کیسز کا جائزہ لیا گیا، میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متعدد ممالک تواتر کے ساتھ یہ جرم کرتے ہیں، جن میں بحرین سرِفہرست ہے جہاں اس دوران 64 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، اس کے بعد وینزویلا، ویتنام اور مصر اس فہرست میں شامل ہیں، بحرین اور وینزویلا اس وقت اقوام متحدہ کی 47 رکنی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
میڈیلین سنکلیئر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سب سے ممتاز انسانی حقوق کے ادارے کے ممبران کے لیے یہ ناقابل قبول طرز عمل ہے، اس رپورٹ میں اہم تجویز کونسل کے لیے اُمیدواروں کے بارے میں غور و فکر میں تبدیلی تھی۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ‘جب ایچ آر سی کے ممبران کا انتخاب کیا جاتا ہے تو ووٹنگ کرنے والے ممالک کو غور کرنا چاہیے کہ آیا امیدوار ریاست کا کوئی دھمکیوں اور انتقامی کارروائیوں کا کوئی ریکارڈ تو نہیں’۔
انسانی حقوق کے لیے بین الاقوامی سروس نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر انتقامی کارروائیوں کی تعداد کو کم سے کم رپورٹ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ زیادہ تر انتقامی کارروائیوں میں جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاسوں میں حصہ لینے والے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی مختلف حقوق کی کمیٹیوں کے جائزوں میں حصہ لینے والے اور اقوام متحدہ کے حقوق سے متعلق تفتیش کاروں سے بات کرنے والوں کو بھی اکثر نشانہ بنایا گیا جبکہ چند انتقامی کارروائیوں میں ایسے افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا جو اقوام متحدہ کے امن آپریشنز میں شامل تھے اور جنرل اسمبلی اور سیکیورٹی کونسل کے ساتھ تھے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں نے صیہونی فوج کی کیا حالت کر دی ہے؟ صیہونی وزیر کی زبانی
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر صحت نے صیہونی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں کہاں ختم ہوئیں؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 42 روزہ جنگ بندی پر
فروری
صیہونی دشمن کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لینے والا فلسطینی قیدی
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:سلیم حجہ، جو 15 سال کی عمر سے ہی حماس
اپریل
بغداد میں داعش کے خودکش بمبار کی کارروائی بے اثر
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: بغداد آپریشنز کمانڈ نے شہر کے شمال میں دہشت گردی
جنوری
سسٹم چلنے والا نہیں ہے، فکر ہے کہیں ملک نہ ڈھے جائے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 27 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
فروری
پچیس یا چھبیس سال کی عمر میں شادی کا سوچوں گی، عینا آصف
?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے کہا
اپریل
وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات،دورۂ یورپ پر بریفنگ
?️ 22 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
اکتوبر
حماس کے پاس اب بھی قابل ذکر فوجی طاقت اور سینکڑوں میزائل موجود
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے عبرانی زبان کے پورٹل کی ایک رپورٹ
مئی