?️
سچ خبریں: سعودی عرب اور قطر نے لبنان میں جاری صورتحال اور خطے میں ممکنہ جنگ کے خطرے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تل ابیب پر دباؤ ڈالے تاکہ لبنان اور غزہ میں جنگ کو روکا جا سکے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور قطر نے صیہونی ریاست کی جانب سے گزشتہ روز جنوبی لبنان اور ضاحیہ پر ہونے والے وحشیانہ حملوں پر ردعمل میں الگ الگ بیانات جاری کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں حتمی جنگ بندی اور لبنان کے ساتھ کے ساتھ تنازعات کے بارے میں امریکہ کا کیا کہنا ہے؟
منگل کی صبح المیادین نیوز چینل نے رپورٹ دی کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب لبنان میں جاری سکیورٹی حالات پر شدید تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں جنگ اور تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرات پر خبردار کرتا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب لبنان کی سلامتی اور استحکام پر کشیدگی میں اضافے کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتا ہے۔
ریاض نے اپنے بیان میں تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے اور اس کے عوام کو جنگ کے خطرات سے بچائیں۔
ساتھ ہی ریاض حکام نے عالمی برادری اور موثر فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں جاری تنازعات کو ختم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان کے آخر میں لبنان کے استحکام اور اس کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جیسا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ضروری ہے۔
اسی حوالے سے قطر کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی ریاست کی جانب سے جنوبی لبنان پر کیے گئے فوجی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے گئے فوجی حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور خطے میں ایک مکمل جنگ کی طرف بڑھتے ہوئے تشدد کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: حیفا کو نشانہ بنانا کیوں اہم ہے؟ / حزب اللہ حملہ آور مرحلے میں داخل
قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان اور غزہ پر اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
مشہور خبریں۔
کرپشن کو ختم کرنے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
?️ 27 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں
جنوری
جو سیکشن لگائے گئے، سزا سنائی گئی اس سے شاہ محمود قریشی کا تعلق ہی نہیں، عدالت
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف
اپریل
پشاور دھماکا:دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
?️ 5 مارچ 2022پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں دھماکے کے باعث آج پورے شہر میں
مارچ
چین کو گھیرنے کے لیئے چار ممالک کا اجلاس منعقد، مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی
?️ 13 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا دنیا میں چین کے بڑھتے قدم اور عسکری
مارچ
’موت کو قریب سے دیکھا‘، عدنان صدیقی اور مورو نے طیارے کے حادثے سے بچنے کی داستان سنادی
?️ 26 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار عدنان صدیقی اور سوشل میڈیا اسٹار تیمور
مئی
سی پیک میں سب سے زیادہ کام ہماری حکومت میں ہوا: فرخ حبیب
?️ 7 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے
فروری
صہیونیوں کی ٹرمپ کے متنازعہ منصوبے کو نافذ کرنے کی کوششیں
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:عرب اور اسلامی ممالک میں وسیع پیمانے پر مخالفت کے
فروری
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج نہیں کی جاسکتی، خواجہ آصف
?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نگران وزیرعلیٰ پنجاب
جنوری