?️
سچ خبریں:ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکاف کا کہنا ہے کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی کی ضرورت نہیں، اور اسے نطنز، فردو اور اصفہان میں موجود جوہری تنصیبات فوری طور پر ختم کرنی ہوں گی تاکہ ایک غیر فوجی جوہری پروگرام کو ممکن بنایا جا سکے۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکاف نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تہران فوری طور پر نطنز، فردو اور اصفہان میں موجود یورینیم افزودگی کی تمام تنصیبات کو ختم کرے۔
انہوں نے امریکی ویب سائٹ بریٹبارٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایک غیر فوجی جوہری پروگرام کے لیے یورینیم کی افزودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اگر ایران واقعی بم بنانا نہیں چاہتا تو پھر اسے اپنی افزودگی بند کر دینی چاہیے۔
ایران نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جوہری بم نہیں بنانا چاہتا، لیکن امریکہ چاہتا ہے کہ یہ بات عملی طور پر ثابت ہو،ایران کو اپنے تمام سینٹری فیوجز بند کرنا ہوں گے اور یورینیم کو دوسرے ممالک منتقل کرنا ہوگا،نطنز، فردو اور اصفہان جیسے تین بڑے جوہری مراکز کو مکمل طور پر ختم کیا جانا چاہیے،اگر ایران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو مذاکرات اتوار کو ختم کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک کمزور معاہدہ نہیں چاہتے، اگر کوئی معاہدہ ہمارے معیار پر پورا نہیں اترتا تو ہم اس سے الگ ہو جائیں گے۔
ایران سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ حماس، حزب اللہ اور حوثی گروہوں کو مالی و عسکری امداد دینا بند کرے،اگر مذاکرات کامیاب رہے تو یہ اقتصادی و ثقافتی امور تک وسعت اختیار کر سکتے ہیں۔
ویتکاف نے امن از طریق قدرت (Peace through Strength) کی ٹرمپ پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ فوجی کارروائی کے بجائے سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، لیکن اگر ایران نے لچک نہ دکھائی تو دوسرا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
حماس کا مغربی کنارے میں انتفاضہ شروع کرنے کا مطالبہ
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے
مارچ
افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ اظہار تشویش
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اس
مئی
امریکہ عراق میں فوجی موجودگی کو تسلیم کرنے کے کوشاں
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ عراق میں سیکورٹی افراتفری پیدا کرنے اور عراقی سرزمین
فروری
یمنی عوام کی نسل کشی پر دنیا خاموش: یمنی جنرل
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف نے تاکید کی
فروری
صیہونی حکومت کا فلسطینی بچوں کے ساتھ ایک نیا ظلم
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کی قانون ساز وزارتی کمیٹی اتوار کو
جون
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار شہید
?️ 24 ستمبر 2023وزیرستان 🙁سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز
ستمبر
پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرہیں، فیصل جاوید
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا
جون
غزہ جنگ میں طاقت کا کارڈ مزاحمت کے ہاتھ میں
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار اور علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر عبدالباری
دسمبر