امریکی عوام کا فلسطینی ڈاکٹر کی رہائی کے لیے مظاہرہ

امریکی عوام کا فلسطینی ڈاکٹر کی رہائی کے لیے مظاہرہ

سچ خبریں:امریکی ریاست سان فرانسسکو میں سیکڑوں افراد نے فلسطینی ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی اور فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک اسپتال کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر حسام ابو صفیہ، جو غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ہیں، چند روز قبل اسرائیلی افواج کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ایندھن کی فراہمی روکنا بیماروں کو قتل کرنا ہے: فلسطینی وزارت صحت

ایمنسٹی کے مطابق، ڈاکٹر ابو صفیہ غزہ کے متاثرہ طبی شعبے کی آواز تھے اور اپنے بیٹے کے قتل کے بعد بھی غیر انسانی حالات میں کام کرتے رہے، دنیا بھر کے ڈاکٹروں نے ان کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے کمیشنر برائے انسانی حقوق نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ڈاکٹر ابو صفیہ کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اسپتال کے مریض اور زخمی افراد طبی امداد کے بغیر ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 27 اسپتالوں اور 12 دیگر طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے غزہ کے طبی شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: صہیونی ڈاکٹر بھی فلسطینی مریضوں کے مجرم

قابل ذکر ہے کہ یہی وہ ڈاکٹر ہیں جنہوں نے جو کمال عدوان اسپتال پر صیہونی حملوں کے بعد لاشوں کے پاس کھڑے ہو کر پریس کانفرانس دی تھی جس نے سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ مچا دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے