?️
سچ خبریں:امریکی حکومت کی مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ کی معاون، مورگان اورتگاس نے اپنے دورۂ بیروت کے دوران حزب اللہ کے خلاف اشتعال انگیز اور مداخلت پر مبنی بیانات دیے، جس نے لبنان میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔
لبنانی نیوز ویب سائٹ النشرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ کی معاون، مورگان اورتگاس نے لبنان کے نومنتخب صدر جوزف عون سے کاخ بعبدا میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کو شکست دی اور ہم اس پر ان کے شکر گزار ہیں!
یہ بھی پڑھیں: لبنان بنے کا صیہونیوں کا قبرستان:حزب اللہ
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ حزب اللہ کو کسی بھی صورت میں لبنان کی نئی حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہیے!
اورتگاس نے اپنے مداخلت پسندانہ مؤقف کو مزید بڑھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ لبنان کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرعزم ہے اور اس کا مقصد نہ صرف لبنان میں بدعنوانی کے خاتمے میں مدد دینا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ حزب اللہ کا اثر و رسوخ مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔
مزید پڑھیں: وہ خوفناک منظر نامے جس کا اسرائیل کو انتظار تھا
ان متنازع بیانات کے باوجود، لبنانی حکومت نے اب تک اس معاملے پر کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا ہے،تاہم حزب اللہ کے حامی حلقے اسے لبنان کے اندرونی معاملات میں کھلی امریکی مداخلت قرار دے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو لکھے خط کا معاملہ،الیکشن کمیشن کو الفاظ پر اعتراض
?️ 18 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے
فروری
اسرائیل کا امریکی کانگریس پر مکمل کنٹرول
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں
دسمبر
شام میں اردگان کا منصوبہ ناکام
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ترک فوج کی
اپریل
حوارہ آپریشن کرنے والا کون تھا جسے آج شہید کیا گیا؟
?️ 9 مارچ 2023فلسطینی وزارت صحت نے جنین کے عسکر القدیم کیمپ سے تعلق رکھنے
مارچ
وفاق افغانستان سے بات چیت کے ٹی او آرز جلد منظور کرے، پختونخوا حکومت کا مطالبہ
?️ 2 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخواہ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے
مارچ
صیہونی حکومت اور غزہ میں جنگی جرائم
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: تمام شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صیہونی
دسمبر
طوفان الاقصیٰ میں ہلاک ہونے والے صہیونی
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بالآخر 15 ماہ بعد اعتراف کیا کہ
جنوری
افغانستان سے امریکی افواج کا فرار، کونڈولیزا رائس نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 18 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی افواج
اگست