?️
سچ خبریں:واشنگٹن میں موجود ہند رجب فاؤنڈیشن نے امریکی محکمہ انصاف سے صہیونی وزیر اتمار بن گویر کے خلاف فوری فوجداری تحقیقات اور نیویارک آمد پر گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
حقوقی تنظیم ہند رجب فاؤنڈیشن نے امریکی وزارت انصاف کو ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر داخلی سلامتی اتمار بن گویر کے خلاف فوری فوجداری تحقیقات شروع کی جائیں اور ان کے امریکہ میں داخلے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جائے۔
المیادین کے مطابق یہ درخواست ایک تفصیلی قانونی فائل پر مبنی ہے جس میں بن گویر پر براہ راست نسل کشی پر اکسانے، تشدد اور غیر انسانی سلوک جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جو ان کے 2022 سے وزارت سنبھالنے کے بعد کے اقدامات سے متعلق ہیں۔
تنظیم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ مقدمہ امریکہ کے لیے ایک امتحان ہے کہ آیا وہ بین الاقوامی قانون اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کرتا ہے یا سیاسی دباؤ کے تحت صہیونی حکام کو استثنا دیتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بن گویر کی پالیسیوں کے نتیجے میں فلسطینی قیدیوں کو شدید نقصان پہنچا اور مبینہ طور پر اسرائیلی جیلوں میں درجنوں قیدیوں کی موت بھی واقع ہوئی۔
مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات سے امریکی شہریوں کو بھی جسمانی اور مالی نقصان پہنچا، جس کی بنیاد پر قانونی کارروائی ضروری ہے۔
فاؤنڈیشن کے نمائندے جیک روم نے کہا ہے کہ بن گویر کی ممکنہ نیویارک آمد انہیں قانونی طور پر جوابدہ بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا امریکی حکومت قانون کی بالادستی پر عمل کرے گی یا اسرائیلی حکام کو استثنا دے گی۔
جیک روم نے امریکی وفاقی اداروں سے مطالبہ کیا کہ قانون کو بغیر کسی سیاسی مصلحت کے نافذ کیا جائے۔
یہ فاؤنڈیشن ایک فلسطینی بچی ہند رجب کی یاد میں قائم کی گئی تھی، جو گزشتہ سال غزہ کے علاقے تل الہوی میں اپنے اہل خانہ سمیت صیہونی بمباری میں جاں بحق ہوئی تھی۔
یہ ادارہ بین الاقوامی اور قومی عدالتوں میں ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتا ہے جن پر فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہوں۔
اس سے قبل صہیونی میڈیا رپورٹس میں بھی بتایا گیا تھا کہ مختلف ممالک میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف درجنوں قانونی شکایات دائر کی جا چکی ہیں، تاہم اب تک کسی فوجی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کو بھاری مقدار میں اسلحہ بھیجنے پر انصار اللہ کا ردعمل!
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے
اپریل
کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لئےویکسین لگوائیں: اسدعمر
?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں
اکتوبر
سینیٹ کی ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی میں بولیاں لگیں۔ عظمی بخاری
?️ 19 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جولائی
امریکہ میں ایک نئی میڈیا سلطنت کا ظہور ایلیسن کون ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟
?️ 5 اکتوبر 2025امریکہ میں ایک نئی میڈیا سلطنت کا ظہور ایلیسن کون ہیں اور
اکتوبر
اس طرح آواز جوڑ کر آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت کر لیں گے؟
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا عمران خان کی نئی آڈیو سے
اکتوبر
شہداء کے جسموں کو پگھلانے والا صہیونی اسلحہ
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے
دسمبر
وفاقی حکومت کا نواز شریف کو برطانیہ سے وطن واپسی کا مشورہ
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نواز
مئی
نیٹو کے خلاف روس کی کاروائی درست:بین الاقوامی ماہرین
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ماہرین ماہرین اور سیاسی مبصرین پیوٹن کے مغرب کے
فروری