?️
سچ خبریں: ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ، یحییٰ السنوار کی شہادت پر حیرت انگیز بیان دیا۔
ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنوار کی اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملیشیا فلسطینی عوام کے ایک مجاہد اور محافظ کے غم میں سوگوار ہے، ہم اس صیہونی جارحیت کی سخت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یحیی السنوار کا قتل اسرائیل کی شکست کو دہرائے گا: عبرانی اخبار
اناطولی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ہفتے کے روز ایک پیغام جاری کرتے ہوئے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں ہونے والے اس قتل کی سختی سے مذمت کی۔
ملیشیا کے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ملیشیا فلسطینی عوام کے ایک مجاہد اور محافظ کے نقصان پر غمگین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملیشیا اس قتل کی سخت مذمت کرتا ہے اور یہ بالکل واضح ہے کہ اسرائیلی حکومت کی کوششیں، جو آزادی کی جدوجہد کو کمزور کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں، کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملیشیا کا یہ موقف ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی بربریت کو مسترد کرنا چاہیے اور فلسطینیوں کے مسلسل قتل عام کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔
حماس نے بھی ایک بیان میں یحییٰ السنوار کی شہادت پر تبریک و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حماس بڑی عزت و افتخار کے ساتھ شہید مجاہد اور عظیم رہنما ،حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور معرکہ طوفان الاقصیٰ کے قائد یحییٰ السنوار ابو ابراہیم کی شہادت پر فلسطینی عوام، اسلامی و عربی امت اور دنیا بھر کے آزاد انسانوں کی خدمت میں تبریک اور تسلیت پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور یحیی السنوار کون تھے؟
یاد رہے کہ شہید السنوار نے اپنی زندگی فلسطین کے لیے وقف کی اور آخرکار خدا کی راہ اور فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 12 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے مسئلہ
اپریل
کیا امریکہ طالبان کو نقد رقم بھیجتا ہے؟
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:یو ایس آفس آف انسپکشن فار افغانستان ری کنسٹرکشن SIGAR نے
فروری
فوجی عدالتوں سے ملزمان کے ٹرائل میں عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی، عطا اللہ تارڑ
?️ 25 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ
دسمبر
صیہونی آبادکاروں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے آج اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج
جون
حماس کے رہنماؤں کے خلاف صیہونی قاتل دستے سرگرم
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت نے خطے اور یورپ کے
مئی
اینڈرائیڈ موبائلز میں میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائلز فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں گوگل کی
دسمبر
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو آج حاضری سے استثنیٰ، کل طلب
?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ
جولائی
صیہونی حکومت نے ایک سال میں غزا میں کتنے اسپتال نذر آتش کیے ؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 سے غزا پر اپنے حملوں
دسمبر