?️
جرمنی (سچ خبریں) افغانستان سے انخلا کے بعد نیٹو نے ایک اہم خلیجی ملک سے فوجیوں کی تربیت کے لیئے اڈہ مانگ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان فوجیوں کی ٹریننگ کیلئے خلیجی ملک قطر سے فوجی اڈہ مانگ لیا۔
غیرملکی رپورٹس کے مطابق 36 ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان اسپیشل فورسز کی تربیت کیلئے قطر سے فوجی اڈہ بنانے کیلئے رابطہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ نیٹو کے قطر سے رابطے کی تصدیق 3 سینیئر مغربی حکام نے بھی کی ہے۔
کابل میں موجود سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغان فورسز کے سینیئر اہلکاروں کی تربیت کیلئے قطر سے فوجی اڈے پر بات چیت جاری ہے۔
ایک اور اہلکار کا کہنا تھاکہ قطر سے افغان فورسز کی تربیت کیلئے زمین فراہم کرنے کی بات کی ہے تاہم اس کافیصلہ قطری حکام نے ہی کرنا ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے نیٹو، قطر اور افغان حکومت نے کسی قسم کا ردعمل نہیں ظاہر کیا، خیال رہے کہ افغانستان میں نیٹو افواج کی تعداد 7000 ہزار ہے جو کہ امریکی افواج سے بھی زائد ہے۔
اُدھر نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا بھی اعلان کیا ہے، اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ اب صرف نیٹو کے سول منتظم کابل میں موجود ہوں گے تاہم افغان سیکیورٹی اداروں کی فنڈنگ کا سلسلہ 2024 تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر جو بائیڈن نے یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا انخلا کا یہ عمل 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملےکے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہوجائے گا، امریکی صدر کے اعلان کے بعد نیٹو نے بھی اپنی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے:سلامتی کونسل
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ
اگست
امریکیوں کا غزہ میں دہشتگرد گروہوں سے رابطہ،ٹرمپ کے امن منصوبے کا مستقبل غیر یقینی
?️ 12 نومبر 2025 امریکیوں کا غزہ میں دہشتگرد گروہوں سے رابطہ،ٹرمپ کے امن منصوبے
نومبر
افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں، ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں۔ فیلڈ مارشل
?️ 30 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا
اکتوبر
بشنیل نے خود کو کیوں آگ لگائی؟
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگانے
فروری
اپنے آپ کو داعش کا شیر کہلانے والا عراقی فوج کے ہاتھوں گرفتار
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے دارالحکومت کے مغرب میں ایک داعش کے ایک
فروری
پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں کو نکال باہر کیا
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق، پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں
اپریل
فلسطینی چیف جسٹس اور امام مسجد اقصیٰ کی سردار محمد یوسف سے ملاقات
?️ 4 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) فلسطین کے چیف جسٹس ڈاکٹر محمود صدقی عبدالرحمان الہباش
ستمبر
مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپسٹی چارجزمیں کمی کےنتیجے میں کراچی سمیت ملک
اگست