🗓️
سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تنظیم کے رہنما نے غزہ کی زمینی جنگ میں فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور مزاحمت کو الٰہی نشانیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ یمن کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے حالیہ دنوں میں رفح سے مقبوضہ علاقوں کی طرف فلسطینی مزاحمت کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کا ذکر کرتے ہوئے، فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور مزاحمت کو الٰہی نشانیوں میں سے ایک قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی مجاہدین میں جنین میں کیسے صیہونیوں کی ہوا نکال دی
انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ ماہ کی جنگ کے بعد امریکی فوجیوں کی شمولیت کے ساتھ غزہ میں چار صہیونی قیدیوں کی آزادیکامیابی تصور نہیں کی جا سکتی اور صہیونی فوج کو اپنے قیدیوں کی آزادی کے لیے اس فوجی طریقہ کار کے لیے کئی سال درکار ہوں گے۔
انہوں نے فلسطینی مزاحمت کے مجاہدین کے خلاف صہیونی فوج کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی حرکت اور کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
الحوثی نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے حوالے سے یورپی اور لاطینی امریکی ممالک کی جانب سے کیے جانے والے وسیع پیمانے پر تعاون کا ذکر کیا اور کہا کہ ان میں سے کچھ ممالک نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیے ہیں، انہوں نے عرب حکومتوں پر شدید تنقید کی کہ انہوں نے قابضین کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کیے اور نہ ہی اپنے ممالک میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرنے کی اجازت دی۔
مزید پڑھیں: صیہونی مزاحمتی رہنماؤں کو دھمکیاں کیوں دیتے ہیں؟
انصار اللہ یمن کے رہنما نے مزید کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اب تک اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ سے متعلق 145 جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی ہفتے کے دوران بھی دشمن کے اہم اور مؤثر اہداف کے خلاف چند کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ دو کارروائیاں کی گئیں۔
مشہور خبریں۔
یمنی فوج کا مستعفی حکومت کے اہم ترین اڈے پر میزائل حملہ
🗓️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں
ستمبر
اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب
🗓️ 6 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا
جون
دنیا کی سب سے بڑی جیل
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:21 لاکھ آبادی پر مشتمل غزہ کی پٹی 15 سال سے
اگست
عرب نیشنل کانگریس کیا کہتی ہے صیہونی ریاست کے بارے میں؟
🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں: عرب نیشنل کانگریس نے بیروت میں اپنے اجلاس کے اختتام
اگست
جنہوں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا وہ ہمیں سیکھا رہے ہیں
🗓️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو
جون
صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دیکر آئینی حق سے محروم کیا گیا، اعجاز چوہدری
🗓️ 12 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) رہنما پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا
مارچ
دنیا کو بتانا چاہتے ہیں عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے، بیرسٹر گوہر
🗓️ 17 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
جنوری
میرے شوہر ایک عام نوکری کرتے ہیں: غنا علی
🗓️ 9 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)ٹی وی اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ ان
اگست