افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

🗓️

کابل (سچ خبریں)  افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان ملک کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں اور ان کے القاعدہ کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کے القاعدہ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان افغانستان کو باغیوں کی پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان کی خواہش پوری نہیں ہونے دے گی، ہمارا مقصد افغانستان کی آزادی، مساوات اور 20 سال میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا تحفظ ہے۔

افغانستان کے صدر نے مزید کہا کہ ہم فوری اور دیرپا امن قائم کرنا چاہتے ہیں، دشمن جان لیں ہم کبھی سرینڈر نہیں کریں گے۔

اشرف غنی کایہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیا لیکن طالبان ہم سے مذاکرات کے لیے رضا مند نہیں ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے ہاتھوں دھماکہ خیز ہتھیاروں کا استعمال تشویشناک ہے:اقوام متحدہ کے عہدیدار

🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے

صیہونیوں کو چنے چبوانے والا رعد حازم

🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:جنین کیمپ میں 13 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی برسی کے

آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

🗓️ 29 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

امریکہ ترکی میں بغاوت کی تلاش میں ہے:ترک وزیر داخلہ

🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے ایک تقریر میں امریکہ پر ترکی

اقوام متحدہ اجلاس: وزیراعظم کا ہندو توا سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے انسداد کا مطالبہ

🗓️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل

ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم 114 رنز پر پویلین بیک

🗓️ 6 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں

دنیا بھر میں ایک ہزار یوکرایی جاسوسوں کی معلومات منظر عام پر

🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:RaHDit ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یوکرین

خطہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا اہم ترین جملہ

🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: قائد مزاحمت کا سب سے واضح پیغام خطے کی زندگی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے