?️
کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن کے قیام کے لیئے اہم تجویز پیش کرنے کا اعلان کیا ہے اور افغان صدر انتخابات سے قبل طالبان سے معاہدہ اور جنگ بندی کا مطالبہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کے دوران افغان صدر اشرف غنی افغانستان میں امن کے لیے تین مراحل پر مشتمل امن روڈ میپ پیش کریں گے، افغان صدر انتخابات سے قبل طالبان سے معاہدہ اور جنگ بندی کا مطالبہ کریں گے۔
واشنگٹن اقوام متحدہ کی شمولیت کے ساتھ رواں ماہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ترکی کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کے لیے زور دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان سے تمام غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی آخری تاریخ یکم مئی کو ختم ہوجائے گی، اشرف غنی کا یہ منصوبہ واشنگٹن کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کے مقابلے میں رکھا جائے گا جسے افغان حکومت نے مسترد کردیا تھا، جس میں طالبان کے نمائندوں کو شامل کرنے کے لیے عبوری انتظامیہ کو ایک نیا قانونی نظام وضع کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں سیاسی تصفیہ کے بارے میں اتفاق رائے اور بین الاقوامی سطح پر نگرانی کی جانے والی جنگ بندی شامل ہوگی، دوسرے مرحلے میں صدارتی انتخابات اور سیاسی حکومت کا قیام اور نئے سیاسی نظام کی طرف بڑھنے کے لیے عمل درآمد کے انتظامات ہوں گے، تیسرے مرحلے میں افغانستان کی ترقی کے لیے آئینی فریم ورک، مہاجرین کی بحالی اور ترقی شامل ہوگی۔
ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی پہلے ہی اپنا روڈ میپ غیرملکی دارالحکومتوں کے ساتھ تبادلہ کرچکے ہیں، تاحال ترکی کے اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ ہونا باقی ہے لیکن متعدد ذرائع نے بتایا کہ یہ دو ہفتوں کے دوران ہوسکتا ہے۔
افغان حکومت اور متعدد سیاستدانوں نے کہا کہ افغان صدر کو اجلاس سے قبل طالبان کے ساتھ ایجنڈے پر اتفاق رائے کرنا ہوگا۔
گزشتہ ماہ ایک بیان میں طالبان نے دھمکی دی تھی کہ اگر سابق صدر ٹرمپ کے مابین معاہدے کے تحت طے شدہ یکم مئی کی ڈیڈ لائن کو پورا نہیں کرتے تو دوبارہ حملے شروع ہوجائیں گے۔
ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا کہ طالبان یکم مئی کی تاریخ میں توسیع کرنے پر راضی ہیں اور وہ کابل حکام کے زیر حراست اپنے ہزاروں قیدیوں کی رہائی کے بدلے غیر ملکی افواج کے خلاف حملے دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔
دوسری جانب قطر میں طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے بتایا کہ ایسی کوئی پیش کش نہیں کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
افغانستان کا طبی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے: یونیسیف کاانتباہ
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے نے کہا کہ اس ملک کو
اکتوبر
ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ
مئی
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کے نرخوں کا اجرا پھر معطل کردیا
?️ 19 اکتوبر 2023پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور اور لاہور کے تاجروں کی جانب سے مفاہمت
اکتوبر
دوحہ امن معاہدے کی روح پامال، افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان ایک بار پھر عالمی و علاقائی دہشت
نومبر
مغربی کنارے کا انتفاضہ صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے نابلس میں دو فلسطینی نوجوانوں
جولائی
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بھکر کے حلقہ این اے
جنوری
اردوغان کی دھمکی کے بعد نتنیاہو کی شرمالشیخ اجلاس میں شرکت کی دعوت منسوخ
?️ 15 اکتوبر 2025اردوغان کی دھمکی کے بعد نتنیاہو کی شرمالشیخ اجلاس میں شرکت کی
اکتوبر
لیپڈ: نیتن یاہو نے اسرائیل کو تباہی کی طرف گامزن کیا ہے اور شکست کے بعد شکست دے رہے ہیں
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کے سربراہ یائر لاپد نے
جولائی