75 فلسطینی قیدیوں کا بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان

فلسطینی

🗓️

سچ خبریں:75 فلسطینی قیدیوں نے اپنے دو ساتھی قیدیوں کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
75 فلسطینی قیدیوں نے رائد ریان اور خلیل عواودہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یاد رہے کہ رائد ریان اور خلیل عواودہ مہینوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے ان کی جسمانی حالت بہت خراب ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی یروشلم کے بیت دقو قصبے سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ رائد ریان اپنی طویل مدتی حراست کے خلاف 108 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں،اسے پہلے چھ ماہ کی نظر بندی کی سزا سنائی گئی اور پھر اس میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

یاد رہے کہ رائد ریان کو تین سال قبل 21 ماہ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا، اس قسم کی حراست، جو کبھی کبھی بغیر عدالتی کارروائی کے دو سال تک جاری رہتی ہے،کو فلسطین میں انتظامی حراست کے نام سے جانا جاتا ہے ، کئی بار انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس قسم کی حراست پر شدید احتجاج کیا ہے۔

اس کے علاوہ مغربی الخلیل کے قصبے اذنا سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ خلیل عواودہ نے دوسری بار بھوک ہڑتال کی ہے اور 22 دن سے اس حالت میں ہیں، اس سے پہلے انہوں نے 111 دن بھوک ہڑتال کی جس کے بعد صیہونی حکومت نے ان کی انتظامی نظر بندی ختم کرنے کا وعدہ کیا، لیکن خلف نے وعدہ کیا اور عواودہ ہڑتال دوبارہ شروع کر دی،وہ اس وقت آصف ہاروفہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

پی ڈی ایم شدید اختلاف کا شکار ہو گئی

🗓️ 9 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک

کیا ایک اور غزہ بننے والا ہے؟

🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: غیر متوقع صورتحال میں لبنانی حزب اللہ اور غزہ میں

الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے، مریم اورنگزیب

🗓️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا

غزہ میں ایک اور خوفناک دن

🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ

سعودی عرب نے تیونس میں غیر قانونی طور پر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے صدر کی حمایت کردی

🗓️ 1 اگست 2021ریاض (سچ خبریں)  سعودی عرب نے تیونس میں جمہوری حکومت کا تختہ

پاکستان اور ازبکستان نے 573کلومیٹرطویل ریلوے منصوبے کو مکمل کرنے کا معاہدہ کیا

🗓️ 16 جولائی 2021اسلام اباد(سچ خبریں ) پاکستان اور ازبکستان نے کابل کے راستے مزار

پنجاب کی کابینہ کی تشکیل التواء کا شکار

🗓️ 9 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تشکیل مزید التواء کا شکار ہوگئی

مغرب اسلامی معاشرے کو کیسے نقصان پہنچانا چاہتا ہے؟

🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ مغرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے