سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ نے رواں سال میں اب تک دو بار سعودی عرب کا سفر کیا ہے۔
العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے التنف علاقہ میں سرگرم دہشت گرد گروہ "مغاویر الثورہ” (انقلابی کمانڈوز) کے سرغنہ فوج کے بھاگنے والا کرنل مہند الطلاع نے 2022 کی پہلی ششماہی میں دو بار سعودی عرب کا سفر کیا، رپورٹ کے مطابق اس فورس کو امریکی افواج کی حمایت حاصل ہے اور یہ شام-عراق-اردن کی سرحد پر واقع التنف بیس کے قریب تعینات ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد فورس کی حمایت میں اضافہ اور ان علاقوں میں اپنی موجودگی کو بڑھانا ہے جہاں امریکہ اپنا اثر و رسوخ مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جیسے کہ وہ علاقے جو کہ القسد گروپ کے زیر کنٹرول ہیں۔
واضح رہے کہ اس فورس کو قصد میں شامل کرنے سے پہلے اردنی اسپیشل فورسز کے تحت تربیت دی گئی تھی،ذرائع نے بتایا کہ امریکی اقدام کا دوسرا مقصد مسلح عربوں کے ذریع آئل فیلڈز پر قبضہ کرنا ہے، یاد رہے کہ امریکہ شامی تیل کو لوٹنے کے لیے اس ملک میں سرگرم دہشتگردوں کا سہار لے رہا ہے جبکہ وہ ان کے خاتمہ کا بہانہ بنا کر شام میں داخل ہوا تھا۔