سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے باعث 35 دن کے فلسطینی بچے یوسف احمد انور کلوب کی شہادت کے بعد، سردی اور مناسب حرارتی سامان کی عدم موجودگی کے باعث شہید ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی جن میں سات بچے شامل ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابقغزہ کی پٹی میں شدید سردی کے باعث 35 دن کے فلسطینی بچے کی جان جانے سے علاقے میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ سرد موسم، حرارتی سامان کی کمی اور پناہ گاہوں کی بدتر حالت نے پناہ گزینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں غزہ کے مہاجرین کی مشکلات؛ ہزاروں خیمے سیلاب کی نذر
آنروا کے کمشنر جنرل نے خبردار کیا کہ غزہ کے بچے سردی اور مناسب پناہ نہ ہونے کے باعث منجمد ہو کر جانیں کھو رہے ہیں، اس کے باوجود، مہینوں سے پینڈنگ گرم کمبل اور امدادی سامان کے غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
مزید پڑھیں: غزہ میں سردی سے جم جانے والے بچوں کے بارے میں یونیسف کا مطالبہ
یہ حالات غزہ میں انسانی المیے کو مزید سنگین بنا رہے ہیں، جہاں زندگی پہلے ہی انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔