🗓️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے افراد کے تازہ ترین اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اس پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے تازہ ترین اعدادوشمار پر مبنی اپنی روزانہ کی رپورٹ شائع کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے شہید بچوں کے صرف نام پڑھنے میں 18 گھنٹے لگتے ہیں
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق اس جنگ کے 211 دنوں کے دوران اس پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 34 ہزار 654 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 908 زخمی ہوئے ہیں۔
نیز غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیلی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس پٹی میں مقیم فلسطینی خاندانوں کے خلاف 3 جرائم اور قتل کا ارتکاب کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی فوج کے جرائم کے نتیجے میں 32 افراد شہید ہوئے جبکہ 41 زخمیوں کو اس علاقے کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 7 اکتوبر سے یکم اپریل تک حماس اور ایران کے خلاف صیہونیوں کی غلطیاں
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے تاکید کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں ملبے تلے یا اس علاقے کی سڑکوں میں اب بھی متعدد لاشیں پڑی ہوئی ہیں کہ امدادی اور دفاعی فورسز ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
مشہور خبریں۔
کوئٹہ دھماکا:وزیر اعظم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی
🗓️ 22 اپریل 2021کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کے واقعے کی
اپریل
مگساری نے پھر بائیڈن کے محافظوں کا کام پر لگایا
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: سیکرٹ سروس کے دو ایجنٹ جنہیں امریکی صدر جو بائیڈن
مئی
بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ میں کوئی فرق نہیں:ایرانی صدر
🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے ایک امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس
ستمبر
کیا مغربی ممالک روس کو شکست دے سکتے ہیں؟
🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے کارنیگی فار انٹرنیشنل پیس تھنک ٹینک
نومبر
مسجد الحرام کے خطیب کو 10 سال قید کی سزا
🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی
اگست
یورپی پارلیمنٹ نے سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی صورتحال پر تنقید کی
🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ نے سعودی حکام کی جانب سے سعودی خواتین
دسمبر
ہزاروں پاکستانیوں کا غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی شہریوں نے غزہ میں نسل کشی اور جنگ
جنوری
چین نے امریکہ کو تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کے حوالے سے خبردار کیا
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کی جانب سے تائیوان کو نئے امریکی
فروری