🗓️
سچ خبریں:روضہ حضرت عباس کی انتظامیہ نے کربلا میں داخل ہونے والے راستوں پر نصب الیکٹرانک گنتی کے نظام کی بنیاد پر اس سال کے اربعین زائرین کی صحیح تعداد کا اعلان کیا۔
السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت عباس کے روضہ کی انتظامیہ کے بیان کے مطابق اس سال اربعین زائرین کی تعداد 21 ملین سے زائد ہوگئی، رپورٹ کے مطابق آستان قدس عباسی کی انتظامیہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کربلا شہر میں داخل ہونے والے راستوں پر نصب الیکٹرانک گنتی کے نظام کے مطابق اس سال زائرین کی تعداد 21 ملین 198 ہزار 640 تھی۔
آستان قدس عباسی کے بیان میں اس سال کربلا میں اربعین زائرین کی تعداد کا گزشتہ سالوں سے موازنہ کرنے کے لیے ایک جدول بھی موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سال زائرین کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، قبل ازیں عتبہ عباسی نے اربعین کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کی خدمت کرنے والے موکبوں کی تعداد 14500 بتائی تھی جن میں سے 300 موکب بیرونی ممالک کے تھے۔
اس حوالے سے "الاعلام الامنی” میڈیا گروپ (عراقی وزارت دفاع سے وابستہ) کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل "سعد معن” نے کہا کہ اس سال زائرین کی تعداد 2003 کے بعد سب سے زیادہ تھی، عراقی فوج کے مشترکہ آپریشن ہیڈکوارٹر کے ترجمان تحسین الخفاجی نے تاکید کی کہ سکیورٹی فورسز اربعین زیارت کے منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کو ‘ناکافی سیکیورٹی’ کی فراہمی پر اظہار تشویش
🗓️ 3 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عمران خان کو فراہم
ستمبر
امریکی لیبر مارکیٹ میں سیاہ فام خواتین ساختی نسل پرستی کا شکار
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کو امریکی لیبر مارکیٹ
فروری
خواجہ آصف کا بانی پی ٹی آئی کو عجیب مشورہ
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر عمران
جولائی
بحرین میں موساد کی موجودگی کا انکشاف
🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں: بحرین کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ
فروری
طالبان کو تسلیم کرنے میں کسی کو جلدی نہیں : ماسکو
🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے
اکتوبر
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اگلے سال حتمی شکل دی جائے گی:صیہونی عہدہ دار
🗓️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے ایک رکن نے پیش گوئی کی ہے کہ
دسمبر
اگر ایک کو رہنا ہے تو وہ نہیں رہیں گے
🗓️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں سے
مارچ
تکنیکی خرابی کی وجہ سے جرمن ہوائی اڈوں پر افراتفری
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: جمعہ کے روز، بارڈر کنٹرول میں تکنیکی خرابی کی وجہ
جنوری