?️
سچ خبریں:فلسطین کے خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 88 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مغربی کنارے کے خبر رساں ذرائع نے اس جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ 2023ء کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 88 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ان شہداء میں سے زیادہ تر کا تعلق مزاحمت کے مرکزی شہروں جنین اور نابلس سے ہے۔
عرب 48 کے مطابق صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطین میں شہداء کی تعداد میں اضافہ اس وقت ہوا ہے جب صیہونیوں نے فلسطین کے مختلف علاقوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا اور غیر قانونی تعمیرات کے بہانے ایک ہزار سے زائد رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2023 میں فلسطینی شہداء کی تعداد 88 ہو گئی ہے جن میں سے 17 بچے بتائے جاتے ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق جنین میں 35 شہداء، نابلس میں 21، الخلیل میں 7 شہداء، مقبوضہ قدس میں 6 شہداء، اریحا اور اغوار میں 5، قلقیلیہ میں 5، راملہ اور البیرہ میں 3 شہداء ، غزہ میں 2 شہید، بیت لحم میں 2 شہید، سلفیت میں ایک شہید اور طوباس میں ایک شہید ہیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی غاصب حکومت نے نئے سال کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کی انتظامی حراست میں اضافہ کردیا ہے، انتظامی گرفتاری کے حکم نامے میں فلسطینی معاشرے کے تمام طبقات بشمول بچے، خواتین اور بوڑھے شامل ہیں ، اس جرم کو تقویت دینے میں اسرائیلی عدالتوں کا بڑا کردار ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس کی نظر میں ٹرمپ کی کیا اہمیت ہے؟ صیہونی اخبار
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ حماس کے لیے ٹرمپ کی
جنوری
پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی امداد دے رہے ہیں، یورپی یونین
?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں
ستمبر
ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی
دسمبر
گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 27 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
دسمبر
کیا صیہونی 7 اکتوبر کی شکست کو بھولا پایئں گے ؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:دائیں بازو کے صہیونی کارکن تل تسوما نے اعتراف کیا کہ
نومبر
سندھ: سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری
?️ 15 جون 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20فیصداضافےکی منظوری
جون
سیگنل ایپ پر امریکی خفیہ معلومات افشاء ہونے کی تحقیقات جاری
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والتز کو یمن
مارچ
بن سلمان کو سب سے زیادہ صیہونیوں سے ہاتھ ملانے کی جلدی ہے؛اسرائیل میں سابق امریکی سفیر
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:تل ابیب میں امریکی سابق سفیر نے اس بات پر زور
مارچ