2021 میں ہمیں 900 سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے: اردن

سائبر

🗓️

سچ خبریں:اردن کے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ متعدد گروپس سائبر حملوں کے ذریعےاس ملک کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اردن کے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر کے سربراہ احمد ملحم نے کہاکہ 2021 میں 897 سائبر حملوں کا مقابلہ ہمارے مرکز میں ریکارد کیا گیا ہےجبکہ سائبر حملوں کے ذریعے اردن کو نشانہ بنانے کی ان کوششوں کے پیچھے متعدد گروہوں اور ممالک کا ہاتھ ہے۔

انھوں نے کہا کہ سائبر سکیورٹی حملوں کے سب سے اہم اہداف میں فوجی اور سکیورٹی ادارے، شاہی دربار، شہری، مالیاتی شعبے، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں، توانائی کے شعبے، بجلی کی کمپنیاں، سرکاری ایجنسیاں اور بیرون ملک ہمارے سفارت خانے ہیں۔

اس سلسلے میں اردنی اہلکار نے خدماتی اداروں کی کارکردگی پر ان حملوں کے اثرات کا ذکر نہیں کیا، خاص طور پر مالیاتی، ٹیلی کمیونیکیشن اور توانائی کے شعبوں میں، ملحم کے مطابق، تجزیہ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ان سائبر حملوں کے پیچھے جو ممالک اور گروہ ہیں جن کی حمایت دوسرے ممالک، دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ گروہ اور مادی فائدے کے مقصد سے سائبر کرائم گینگ ہیں۔

ان کے مطابق 2021 میں اس مرکز میں رجسٹرڈ ہونے والے سائبر حملے خطرے کے عوامل کے مطابق تقسیم کیے گئے ہیں، جن میں سے 34% کا تعلق صارفین سے ہے،27% کا تعلق ممالک یا گروہوں سے ہے جبکہ 26% کا تعلق سائبر کرائم اور 13% ایسی تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں جو انتہا پسند ہیں یا دہشت گردہیں۔

 

مشہور خبریں۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ہفتے بعد کمی ریکارڈ

🗓️ 31 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ہفتوں

ڈالر کی ڈبل سنچری

🗓️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، اوپن مارکیٹ

صدرمملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کرلیا

🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدرمملکت عارف علوی نے 7 جون کو قومی

دو امریکی شہروں کی میونسپلٹیوں پر فلسطینی پرچم

🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی

عذر بدتر از گناہ

🗓️ 23 جون 2023سچ خبریں:حال ہی میں امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی صدر کے خلاف

40% اسرائیلی صیہونی حکومت کے مستقبل سے مایوس

🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سب سے زیادہ نشر ہونے والے ذرائع ابلاغ

حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

🗓️ 30 دسمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پارٹنرشپ کے

صہیونیوں نے یحییٰ السنور کے فوری قتل کا کیا مطالبہ

🗓️ 1 مئی 2022سچ خبریں:  کل شام کی ایک چونکا دینے والی تقریر کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے