?️
غزہ (سچ خبریں) اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 9 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ سے شروع ہونے والا تشدد کا سلسلہ اب غزہ کی پٹی تک پھیل گیا ہے، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری میں اب تک 9 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ شہدا میں 10 سال کی ایک بچی بھی شامل ہے۔ بمباری میں 65 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ کی پٹی کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے، مقامی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی میں بیت حانون کے مقام پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں زیادہ جانی نقصان ہوا ہے، قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک موٹرسائیکل کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شہید ہوگیا۔
دوسری طرف غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی کالونیوں پر درجنوں راکٹ فائر کیے ہیں، مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے کہ القدس کی پہاڑیوں پر واقع ایک مکان پر راکٹ گرا ہے جس سے اس مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں نے ایک ٹینک شکن میزائل بھی داغا ہے، وہ ایک عام گاڑی پر لگنے سے ایک اسرائیلی زخمی ہوگیا ہے۔
حماس اور غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور مزاحمتی گروپ جہاد اسلامی نے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ سے کئی راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک پیغام ہے اور دشمن کو اس کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مجاھدین دشمن کی ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
شیخ رشید نے شریف خاندان کو سیاست سے مائنس قرار دے دیا
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے شریف خاندان
جنوری
پاکستان رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں وارد کرے گا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80
جون
آئرلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت اور اس ملک کے شمالی شہروں
اکتوبر
چین کو سبق سکھاتے سکھاتے خود پھنس گئے
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین جنگ کو چین کے لیے سبق بننا تھا اور چین
اگست
سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: سعودی پارلیمنٹ کی جانب سے جھنڈے کی تبدیلی کے مسودے
فروری
اسپین کے ساحل پر آٹھ تارکین وطن کی المناک موت
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: ہسپانوی ریلیف سروس نے اتوار کو اعلان کیا کہ اسے کینیری
نومبر
صیہونی جنگی جرائم
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملہ اور
اگست
افریقہ میں اماراتی ترک تحریکیں
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: العربی الجدید نیوز ویب سائٹ نے افریقہ میں ترکی اور
فروری