20 لاکھ سے زائد برطانوی گھرانے بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر

بجلی

🗓️

سچ خبریں:برطانیہ میں روز مرہ کے اخراجات میں اچانک اضافے کی وجہ سے 2.3 ملین برطانوی گھرانے اپنے بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں نیز اس ملک میں 1.8 ملین سے زیادہ گھرانے اپنے گیس کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ 20 لاکھ سے زائد برطانوی گھرانے اپنے بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں جب کہ برطانوی حکومت نے گھرانوں کے لیے امدادی پروگراموں میں کمی کردی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی سرکاری اداروں کی رپورٹس کے مطابق جولائی کے آخر تک 23 لاکھ سے زائد برطانوی گھرانے اپنے بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر تھے جبکہ 18 لاکھ سے زائد گھرانے گیس کے بل ادا کرنے سے قاصر تھے جس کی وجہ پچھلے تین مہینوں میں برطانوی گھریلو گیس اور روز مرہ کے اخراجات میں 25 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے جبکہ یہ رقم 2020 کے مقابلہ میں دو تہائی زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی نیشنل انرجی انسٹی ٹیوٹ میں پالیسی اور قانونی امور کے ڈائریکٹر پیٹر اسمتھ کا کہنا ہے کہ 20 لاکھ سے زیادہ برطانوی گھرانوں نے اپنے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں دیر کی ہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال میں بلوں کی قیمت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے جبکہ ہم نے ابھی تک قیمتوں میں حالیہ اضافے کے تمام نتائج کو محصوص نہیں کیا۔

 

مشہور خبریں۔

ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے کے بعد عمران خان کی فوری رہائی کے امکانات معدوم

🗓️ 11 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان

حکومت کا ریاستی ملکیت 3 اداروں کو سرکاری تحویل میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

🗓️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تین وفاقی اداروں ٹریڈنگ کارپوریشن آف

پیرس نے یوکرین کو مسلح کرکے خود کو غیر مسلح کیا: فرانسیسی جنرل

🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:     یوکرین میں جنگ متحارب فریقوں کے حامیوں اور مخالفین

کورونا وباء: ملک بھر میں  مزید 76 افراد انتقال کر گئے

🗓️ 6 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے کی درخواست پر رپورٹ طلب

🗓️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت خصوصی عدالت

کیا امریکہ اور اسرئیل ایران کا حکومتی نظام بدل سکتے ہیں؟صیہونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اور تل

جھوٹ کی سلطنت

🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی

فلسطینی خواتین کے خلاف تشدد میں اضافے پر اقوام متحدہ کی تشویش کا اظہار

🗓️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے