?️
سچ خبریں:متعدد فلسطینی اور بین الاقوامی اداروں نے کی بین الاقوامی فوجداری عدالت سے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کے جرائم تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق 198 فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیموں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان اور سلویا فرنانڈیز ڈی گورمینڈی سے صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی سول سوسائٹی اور قوم کے خلاف کیے جانے والے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نام ایک یادداشت میں ان اداروں نے فلسطینی سول سوسائٹی کے اداروں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو اس فیصلے سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان اداروں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ستمبر 2022 میں اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر بلاجواز فوجی حملے کے دوران کیے گئے جرائم کو فلسطینی صورتحال پر جاری تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
اس یادداشت میں فلسطینی صورتحال کے بارے میں تحقیقات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطین میں ہونے والے تمام جرائم بشمول فلسطینی اداروں کو دبانا ایک غیر انسانی فعل اور انسانیت کے خلاف نسل پرستی کا جرم تصور کیا جاتا ہے جس کی اس کی مذمت کی جانی چاہیے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے نیز اس کی تحقیق ہونی چاہیے۔
مذکورہ فلسطینی اور بین الاقوامی اداروں نے صہیونی فوج کے نسل پرستانہ اقدامات اور فلسطینی قوم کے خلاف مزید جنگی جرائم نیز انسانیت سوز اقدامات کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دائرہ کار میں مناسب اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ جہاں صیہونی حکومت ہمیشہ فلسطینی علاقوں پر وحشیانہ حملے کرتی ہے اور ان حملوں کا زیادہ نشانہ فلسطینی بچے ہیں، وہیں انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والی مغربی حکومتوں نے ان جرائم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور ایسا کام کر رہے ہیں کہ جیسے یہ حقوق کی خلاف ورزی ہے ہی نہیں


مشہور خبریں۔
ریاست اور سیاست دونوں کی کامیابی سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنے پر ہے۔ مریم نواز
?️ 6 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست
ستمبر
ہمیں ایران کے ایٹمی ایجنسی جائزے پر بھروسہ ہے: واشنگٹن
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی
جون
’کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں، ان کے بیٹے اسی طرح اٹھائے جائیں تو ان کو پتا چلے‘
?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صحافی احمد نورانی کی والدہ اپنے لاپتہ بیٹوں
اپریل
این سی او سی نے کورونا کی چوتھی لہر کے خطرے سے خبردار کردیا
?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ملک
جون
ترکی میں معاشی بحران اور شرح پیدائش میں کمی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:اقتصادی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ترکی کی آبادی کے
مئی
سعودی عرب نے بائیڈن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے؛امریکی میگزین
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے کے
جون
صدر ویگنر کی موت پر امریکی میڈیا کا بیانیہ
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:امریکی سی ان ان کے مطابق بدھ کو جاری ہونے والی
اگست
فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت خاص
فروری