1200 یمنی اب بھی قید میں

یمنی

🗓️

سچ خبریں:صنعا میں انسانی حقوق کے ایک ادارے نے یمنی قیدیوں کے خلاف عرب اتحاد کی طرف سے کیے گئے جرائم اور حملوں کا اعلان کیا۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق آج یمن کے دارالحکومت صنعا میں انسانی حقوق کی تنظیم نے یمنی قیدیوں کے خلاف سعودی اتحاد کی جیلوں میں ہونے والے جرائم اور حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہ اغوا کیے جانے والے اور پکڑے جانے والے افراد کو مارب کی بعض جیلوں میں اذیتیں دے کر قتل کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ نومبر 2021 سے مئی 2023 تک تقریباً 1200 یمنی شہریوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کو سعودی اتحادی افواج نے اغوا کیا ہے،صنعاء میں انسانی حقوق کی تنظیم نے دشمن کی جیلوں میںں قیدیوں کے خلاف جرائم اور حملے کے عنوان سے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اغوا کیے گئے 1200 شہریوں میں سے 256 افراد کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغوی شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد مأرب صوبے کی جیلوں میں، جن کی تعداد 645 سے زیادہ ہے،انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ میں ماریب میں واقع بن غریب، ملٹری انٹیلی جنس، سینٹرل سکیورٹی، پولیٹیکل سکیورٹی، انٹیلی جنس اور الصالح جیلوں کا ذکر کیا گیا ہے جہاں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا جاتا ہے،اس تنظیم نے اعلان کیا کہ اب تک ہمیں ان جیلوں میں 18 یمنی قیدیوں کی ہلاکت کا علم ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب انتخابات: امید کرتے ہیں مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور کوئی حل نکل آئے گا، چیف جسٹس

🗓️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس

آرمینیائی قوم کے قتل عام کو نسل کشی قرار دینے کا معاملہ، ترک صدر نے امریکی صدر پر شدید تنقید کردی

🗓️ 27 اپریل 2021انقرہ (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خلافت عثمانیہ کے

’انتخابات 8 فروری کو ہوں گے‘، الیکشن 2024 کا انتخابی شیڈول جاری

🗓️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا

جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیل کا سب سے وسیع حملہ

🗓️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے لبنان کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین کے

ٹک ٹاک پر پابندی پر بیجنگ کا مؤقف ’انتہائی ستم ظریفی‘ ہے، امریکی سفیر

🗓️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: چین میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ حکمران کمیونسٹ

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور

🗓️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل

موجودہ الیکشن انوکھا تھا گوگل بھی حیران تھا کہ رزلٹ کیا ہیں،شاہد خاقان عباسی

🗓️ 17 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنماءشاہد خاقان عباسی کا کہنا

کل جماعتی حریت کانفرنس کا 1965 کی جنگ کے شہدا ءکو خراج عقیدت

🗓️ 5 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 1965 کی پاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے