?️
10 ممالک فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کریں گے:فرانس
ایلیزے محل کے ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ اس ہفتے دس ممالک فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے جا رہے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے نشنل کے مطابق کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال، بیلجیم، مالٹا، لکسمبرگ، سان مارینو، آندورا اور فرانس پیر کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شریک ہوں گے، جہاں ان کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر امانوئل میکرون، جو جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکا جا رہے ہیں، پیر کو نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے فرانس کا باضابطہ موقف پیش کریں گے۔
برطانیہ بھی اتوار کی شب یا پیر کو اپنا فیصلہ ظاہر کرنے کا امکان رکھتا ہے، جبکہ پرتگال کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اتوار کو ہی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔
فرانسیسی صدر کے ایک مشیر نے اس پیشرفت کو اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا: یا تو ہم اجتماعی طور پر دو ریاستی حل کو بچانے کے لیے اقدامات کریں گے، یا پھر مزید مشکلات کی طرف بڑھیں گے۔
انہوں نے اسرائیلی منصوبے کے تحت غرب اردن کے حصوں کو ضم کرنے اور وہاں یہودی بستیوں کی توسیع کو سرخ لکیر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مشیر نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ دو ریاستی حل کو محفوظ رکھنا ہے، جبکہ غرب اردن کا الحاق اس حل کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتائج
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان کی غیر مساوی جنگ کو 230 سے زائد دن
مئی
انصاراللہ یمن کے حملوں کی وجہ سے صیہونی بندرگاہ کا دیوالیہ
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: انصاراللہ یمن کے حملوں کے باعث صیہونی ایلات بندرگاہ کی
اکتوبر
بن سلمان کے عدالتی استثنیٰ کے بارے میں امریکی جج کی بائیڈن حکومت سے درخواست
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی جج نے اس ملک کی حکومت سے درخواست
جولائی
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں قانونی رکاوٹ نہیں، عطااللہ تارڑ
?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ
دسمبر
ہم شدید ترین جنگ کے لیے تیار ہیں؛انصار اللہ امریکہ کو انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے امریکہ کو سخت
اپریل
حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف نیا کارنامہ
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے حال ہی میں اعلیٰ تباہ
دسمبر
پاک بھارت جنگی کشیدگی؛ غذائی ذخائر، پناہ گاہوں کی تلاش اور میزائلوں کا خوف
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید
مئی
ترکی کا 2023 تک ملکی ساخت کے لڑاکا طیاروں کی رونمائی کرنے کا اعلان
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نے
جنوری