سچ خبریں:امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی پولیس حکام نے اعلان کیا کہ فلاڈیلفیا شہر میں ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق اس واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی جسمانی حالت تشویشناک ہے۔
ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ کئی لوگ ایک گاڑی سے باہر نکلے اور لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی،ایک اندازے کے مطابق ان لوگوں نے تقریباً 40 گولیاں چلائیں، رپورٹ میں مقامی پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس فائرنگ کے متاثرین کو متعدد اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے اور ان میں سے سات کی جسمانی حالت بہتر ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، تاہم حملہ کی وجوہات کا ان کے محرکات کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا،فلاڈیلفیا پولیس حکام نے یہ بھی اعلان کیا کہ واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق ہالووین کی رات امریکہ کے کینساس سٹی اور شکاگو میں بھی فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوئے۔ بڑے پیمانے پر فائرنگ کی تعریف ایسے واقعات سے کی جاتی ہے جس میں چار یا اس سے زیادہ لوگوں کو گولی مار دی جاتی ہے ، تاہم ایسے واقعات خاص طور پر نئے سال (2022) کے آغاز کے بعد سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں شدت اختیار کر چکے ہیں اور پہلے سے کہیں زیادہ سنگین بحران بن چکے ہیں۔