سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے مداخلت پسندانہ بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے انسٹاگرام کے اپنے ذاتی صفحہ پر ایران میں حالیہ خلفشار کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کے مداخلت پسندانہ بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ایران میں حالیہ صورتحال کے آغاز کے بعد سے، کل تک امریکی صدر جوبائیڈن نے کئی بار ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پسندانہ بیانات دئیے اور ایران میں ہونے والے فسادات کی حمایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ان کے پاس کوئی قابل اعتماد مشیر نہیں ہے اور نہ ہی انہیں کوئی بات یاد رہتی ہے اس لیے میں انہیں یاد دلا دوں کہ ایران اب بھی آپ کی ظالمانہ پابندیوں اور بے ہودہ دھمکیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نہ تو بائیڈن کے بیانات اور نہ ہی امریکہ کی مداخلتیں ہمیں حیران کرتی ہیں، کیونکہ مداخلت، جارحیت اور قتل و غارت امریکی نظام کی اصل فطرت ہے، لیکن ہم تاریخی لوگ ہیں اور ہماری جڑیں تاریخ میں گہری ہیں، کیونکہ آج تک امریکی حکومت کی ایران مخالف پالیسیاں ہمارے ذہنوں میں اچھی طرح محفوظ ہیں اور بلاشبہ تاریخ اور دنیا کا ہر موڑ گواہی دیتی ہے کہ امریکہ دنیا پر جرائم اور تشدد کا زخم ہے۔